لوک سبھا میں اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربحث، گوروگوگوئی نے جنرل ایم نرونے کی کتاب کا موضوع اٹھایا، مچ گیا ہنگامہ
لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔
Maulana Badruddin Ajmal on Assam Polls 2026: آسام میں کانگریس کوبی جے پی کی ’اے ٹیم‘ کیوں بتا رہے ہیں مولانا بدرالدین اجمل؟ یہاں پڑھیں پورا معاملہ
آسام اسمبلی الیکشن سے پہلے اے آئی یوڈی ایف صدربدرالدین اجمل نے کانگریس اوربی جے پی پرتنقید کی ہے۔ بدرالدین اجمل نے الزام لگایا کہ کانگریس، بی جے پی کی ’اے ٹیم‘ ہے اوراس کے اراکین اسمبلی پارٹی تبدیل کرکے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
Rahul Gandhi On International Women Day: ”خواتین اپنی پہچان خود طے کریں“، عالمی یوم خواتین پر کیرالہ میں راہل گاندھی کی طالبات سے خاص بات چیت
دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے، جس کا مقصد خواتین کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، ان کے حقوق کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی یوم خواتین کے موقع پر کیرالہ میں طالبات سے خصوصی ملاقات کی اور خواتین کے کردار، چیلنجز اور ان کے مستقبل کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔
Parliament Budget Session 2026: لوک سبھا میں اسپیکر کو ہٹانے کی تحریک پر ہوگی بحث، کیا اسپیکر کے عہدے سے ہٹیں گے اوم برلا؟جانئے بی جے پی-کانگریس کی تیاری
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کے 118 اراکین نے اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس دیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں اسپیکر نے کھلے طور پر تعصب کا مظاہرہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔
Congress Rajya Sabha Candidates List: کانگریس کا راجیہ سبھا کے لیے مساواتی حساب: سماجی توازن میں کیسی ہے سب کو شامل کرنے کی حکمت عملی؟
مورخہ 16 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پھولو دیوی نیتام، ابھیشیک سنگھوی سمیت مختلف طبقوں کے افراد — آدیواسی، دلت اور اعلیٰ ذات کو ملا موقع ۔ پوری فہرست یہاں دیکھیں۔
Karnataka Social Media Ban: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی: بھارت میں کیوں پڑی ضرورت؟ سدارامیا حکومت کا بڑا فیصلہ
بچوں کے مستقبل اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی بجٹ 2026-27 کے دوران اعلان کیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
Congress Slams Modi Government: روسی تیل پر بھارت کو 30 دن کی مہلت، کانگریس نے کہا – اب اس کا فیصلہ بھی امریکہ کرے گا
امریکہ نے ایران-اسرائیل جنگ کے درمیان بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے 30 دن کی خصوصی چھوٹ دی ہے، جس پر ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے اس فیصلے کو بھارت کی خودمختاری اور آزادی پر ”کرارا طمانچہ“ قرار دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ کس حیثیت سے بھارت کو یہ اجازت دے رہا ہے۔
Rajya Sabha Elections: راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی فہرست، چھتیس گڑھ سے پھولو دیوی کو پھر ملا موقع
راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ 6 مارچ کو نامزدگی فارموں کی جانچ کی جائے گی جبکہ 9 مارچ تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد 16 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع کر دی جائے گی۔
Tamil Nadu Assembly Elections 2026: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: کانگریس اور ڈی ایم کے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق، جانئے کون کتنی سیٹوں پر لڑے گا؟
تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بالآخر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اسمبلی نشستیں جبکہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اگرچہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فارمولہ طے پا گیا ہے۔
Congress MP Imran Masood met with Indian representative to Iran: آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندہ سے عمران مسعود کی ملاقات، کہا- دشمن کی موت پر بھی بولتے ہیں، ایران تو ہمارا دوست
کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ایک بیان جاری ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہندوستان کا سچا دوست ہے اورہندوستان کی خارجہ پالیسی روایتی طورپرایران کے ساتھ رہی ہے، لیکن موجودہ حکومت سفارتی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔





