Bharat Express DD Free Dish

Congress

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس سے قبل کہا تھا کہ لاڈکی بہن اسکیم انتخابی پابندیوں سے آزاد ہے اور خواتین کو ان کا حق ملتا رہے گا۔ وہیں، کانگریس نے واضح کیا کہ وہ اسکیم کی مخالف نہیں ہے، لیکن انتخابات سے قبل ایڈوانس ادائیگی کو مناسب نہیں سمجھتی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز اور مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے بی جے پی ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کہتی ہے، وہ دراصل عام آدمی کے لیے تباہی کی رفتار بن چکی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق آج ملک میں اقتدار کا غرور، بدعنوانی اور وی آئی پی کلچر اس حد تک حاوی ہو چکا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔

مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں ایک غیر متوقع اور حیران کن سیاسی منظر سامنے آیا ہے، جہاں روایتی طور پر ایک دوسرے کی سخت مخالف جماعتیں بی جے پی اور کانگریس بعض مقامات پر ایک ساتھ انتخابی میدان میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی اکوٹ میں بی جے پی کو اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت ملنے کی خبریں سامنے آئیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید تیز ہو گئی۔

26 جنوری، یوم جمہوریہ کے موقع پر کانگریس ایک خصوصی قرارداد بھی سامنے لانے جا رہی ہے، جسے ملک بھر کی گرام سبھاؤں میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پارٹی کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ منریگا میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف آواز صرف کانگریس کی نہیں بلکہ خود دیہی عوام کی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کی جانب سے دائر کی گئی ہتکِ عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں عبوری راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر دشینت گوتم کے خلاف اپ لوڈ کی گئی تمام پوسٹ اور ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

مہاراشٹر کے ضلع اکولا میں منگل کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں موہالا گاؤں کی جامع مسجد میں مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر ہدایت اللہ پٹیل پر نماز کے بعد چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران بدھ کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

کانگریس نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی خواہشات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وینزویلا کے قدرتی وسائل کا استعمال وہیں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ہونا چاہیے، جیسا کہ قدرتی وسائل پر مستقل خودمختاری کے اصولوں میں ضمانت دی گئی ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے اپنی تنظیمی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے پرینکا گاندھی کو آسام کی اسکریننگ کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔

عمران مسعود نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملے میں مرکزی حکومت کی خاموشی مناسب نہیں ہے۔ وہاں مسلسل ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں اور انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔

کانگریس پارٹی نے آئندہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اسکریننگ کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے سب سے اہم اور توجہ کا مرکز فیصلہ آسام سے متعلق کیا گیا ہے، جہاں اسکریننگ کمیٹی کی سربراہی پرینکا گاندھی واڈرا کو سونپی گئی ہے۔