Bharat Express DD Free Dish

Congress

تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بالآخر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اسمبلی نشستیں جبکہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اگرچہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فارمولہ طے پا گیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ایک بیان جاری ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہندوستان کا سچا دوست ہے اورہندوستان کی خارجہ پالیسی روایتی طورپرایران کے ساتھ رہی ہے، لیکن موجودہ حکومت سفارتی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جب بھی حکومت اپنی ہٹ دھرمی اورغلط پالیسیوں کے ذریعہ ہمارے حقوق کوپامال کرنے کی کوشش کرے توملک بھر کے شہریوں کوحکومت کو بیدارکرنے اوراپنے مفادات کے تحفظ کے لئے احتجاج کرنا چاہئے۔

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ بغیر کسی باضابطہ اعلان جنگ کے کسی خودمختار ملک کے سربراہ کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس اس کارروائی کی واضح طور پر مذمت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام، مرحوم رہنما کے اہل خانہ اور دنیا بھر کی شیعہ برادری سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو پوڈوچیری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اب ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی کاموں کا جشن منانا ضروری ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اے آئی سربراہی اجلاس پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ تھا، تاہم افسوس کی بات ہے کہ ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت نے اس قومی موقع کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم کے مطابق غیر ملکی معزز مہمانوں کے سامنے کانگریس نے نہ صرف خود کو بے نقاب کیا بلکہ اپنے نظریاتی دیوالیہ پن کا پردہ فاش بھی کر دیا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لیڈران کو مجھ سے نفرت ہے، وہ میری قبر کھودنا چاہتے ہیں اور بی جے پی و این ڈی اے سے ان کی مخالفت ہے۔ کانگریس کو یاد رکھنا چاہیے تھا کہ اے آئی گلوبل سمٹ بی جے پی کا پروگرام نہیں تھا، یہ ملک کا اور ملک کے وقار کا پروگرام تھا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی جمعہ کے روز اتر پردیش کے شہر سلطان پور کی ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے متعلق مبینہ بیان پر دائر ہتک عزت مقدمے میں اپنا بیان درج کرایا۔

کانگریس نے الزام لگایا کہ ویڈیوز ہٹانے کے احکامات یا تو بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر جیسی بی جے پی حکومت والی ریاستوں کی پولیس نے جاری کیے یا پھر الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی مبینہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز شیئر کرنے کے معاملے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے 9 لیڈروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں تین دن کے اندر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔