Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں کانگریس کی آندھی، اس بار یہاں پر بنے گی سبھی کی حکومت: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کرنال میں اپنی ریلی میں کہا کہ امریکہ میں رہ رہے یہاں کے لوگوں نے مجھے بتایا کہ ہریانہ میں ہمارے جیسے لوگوں کے لئے اب کچھ نہیں بچا ہے۔ اگرایک نوجوان غریب ہے، ارب پتی کا بیٹا نہیں ہے تونہ اسے بینک لون مل سکتا ہے، نہ وہ تجارت کرسکتا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہریانہ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے این آئی)

ہریانہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغازکرتے ہوئے کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے مرکزاورریاست کی بی جے پی حکومت پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے اسندھ میں منعقدہ ریلی میں کہا کہ ہریانہ حکومت نے ہریانہ کوتباہ کردیا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کواپنے فارم بیچ کرامریکہ جانے پرمجبورکیا جا رہا ہے۔ یہاں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں سب کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ”جب مجھے بتایا کہ ہریانہ سے 15 سے 20 ہزار لوگ امریکہ گئے۔ میں حیران ہوگیا کہ آخر ہریانہ سے اتنے لوگ امریکہ کیوں جا رہے ہیں؟ وہاں پر میں ڈیلس میں ہریانہ کے لوگوں سے ملا۔ وہاں ایک کمرے میں 15 سے 20 لوگ سوتے ہیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ امریکہ کیسے آئے۔ انہوں نے مجھے ممالک کی لسٹ دے دی۔ جس میں ترکی-تاجکستان سے ہوتے ہوئے کئی مماملک سے پھر وہاں پہنچے۔“

ہریانہ میں کانگریس کی آندھی: راہل گاندھی

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بتایا کہ امریکہ دورے کے دوران ہمیں کئی بارلوٹا گیا۔ ہم نے اپنی آنکھوں سے لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں تک 35-30 لاکھ روپئے خرچ کرکے پہنچے ہیں۔ اس کے لئے اپنی زمین تک بیچنی پڑی۔ کئی نے مہنگی شرح پربینک سے لون لئے۔“ انہوں نے کہا کہ امیرکے گھرسے اگرآپ نہیں ہیں توآپ کولون بھی نہیں ملتا۔ ہریانہ کے نوجوان کھیت بیچ کرامریکہ جانے کومجبورہورہے ہیں۔ یہاں پربے روزگاری عروج پرہے۔ ہریانہ کا بچہ امریکہ میں رہنے والے اپنے والد کودیکھنا چاہتا ہے، وہ اپنے والد کو چھونا چاہتا ہے۔

راہل گاندھی کے پروگرام میں شیلجا-بھوپیندرہڈا موجود رہے

ریاست میں اسمبلی الیکشن سے متعلق انتخابی تشہیراپنی اسپیڈ پکڑتی جار ہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے آج جمعرات سے ہریانہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغازکیا۔ انہوں نے کرنال ضلع میں آنے والی اسندھ سیٹ پرپارٹی کے امیدوارشمشیرسنگھ گوگی کی حمایت میں بڑے انتخابی جلسے کوخطاب کیا۔ کماری شیلجا کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا بھی اسٹیج پرموجود رہے۔ کماری شیلجا پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم میں خود کونظراندازکئے جانے اورقابل اعتراض تبصرہ سے متعلق کئی دنوں سے ناراض چل رہی تھیں۔ حالانکہ راہل گاندھی کی ریلی سے پہلے کماری شیلجا کومنالیا گیا۔ اس کے بعد کماری شیلجا آج سے ریاست میں کانگریس انتخابی تشہیرشروع کریں گی۔ کماری شیلجا 13 ستمبرسے انتخابی تشہیرسے دورتھیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read