Bharat Express

Congress

 یوپی کی مظفرنگرپولیس نےکانوڑیاترا 2024 سے متعلق ایک متنازعہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس سے سیاسی ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ پولیس نے کانوڑ یاترا کے راستوں میں آنے والے سبھی ریسٹورنٹ، دکانوں، ہوٹلوں اورٹھیلے والوں سے اپنی دکان کے آگے نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔

مہاراشٹرمیں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے شیوسینا کو ایک فارمولہ دیا ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شیو سینا کو یہ پسند نہیں آیا ہے۔ اب اس پر مہاوکاس اگھاڑی کی آئندہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "پھل سبزی فروشوں اور ریستوراں ڈھابہ کے مالکان کو کانوڑ یاترا کے راستے پر بورڈ پر اپنا نام لکھنا ضروری ہوگا ، یہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے یا دلتوں کے معاشی بائیکاٹ کا

لوک سبھا الیکشن میں دھمال مچانے کے بعد ایک بار پھر دو لڑکوں کی جوڑی ساتھ نظرآسکتی ہے۔ یوپی کی 10 اسمبلی سیٹوں پرہونے والے ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس مل کرالیکشن لڑنے پر غورکررہے ہیں۔

مہاراشٹر قانون سازکونسل کے انتخابات میں کانگریس کے کچھ اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی۔ کانگریس ان ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ این سی پی (شرد پوارگروپ) کے امیدوارجینت پاٹل کواراکین اسمبلی کی کراس ووٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔

دراصل، شیو سینا (یو بی ٹی) ان 125 سیٹوں کا مطالبہ پچھلے ووٹ مارجن کی بنیاد پر کرے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی ان سیٹوں کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں حاصل ووٹوں کی بنیاد پر اے، بی اور سی لیول میں تقسیم کرے گی۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک میں ہندوؤں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، لیکن ملک کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس حوالے سے نظر نہیں آ رہے۔

منی شنکر ایئر، جو کتاب کی رونمائی کے موقع پر موجود تھے، نے اس واقعے کے مجرموں، ریٹائرڈ آرمی کیپٹن رستم شہراب ناگر والا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی سنسد مارگ برانچ کے چیف کیشیئر وید پرکاش ملہوترا کے بارے میں بھی بات کی۔

شہزاد پونا والا نے کہا کہ اس اسکرپٹ کو دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو امریکہ میں ہوا ۔ امریکہ ہو یا ہندوستان، ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی جیسے قوم پرست لیڈروں کے خلاف جان بوجھ کر نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔

کانگریس صدر کھرگے نے مزید کہا کہ این ٹی اے میں دھاندلی ہوئی، پیپر لیک ہوا اور گھوٹالہ کیا گیا اور این آر اے نے امتحان تک نہیں کرایا۔ بی جے پی-آر ایس ایس نے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔