Bharat Express

Congress

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بوریو علاقہ کے ایم ایل اے لوبن ہیمبرم نے راج محل لوک سبھا سیٹ سے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے درمیان ریاستی حکومت نے NEET کے خلاف بھی ایک قرارداد پاس کی ہے۔ اسے طبی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت شرن پرکاش پاٹل نے پیش کیا۔

اس سے قبل اس معاملے کی سماعت 20 فروری 2024 کو بھی ہوئی تھی۔ تب راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا پر تھے اور وہ یاترا روک کر اس سماعت پر پہنچے تھے۔ 20 فروری کو عدالت نے راہل گاندھی کو اس معاملے میں 25،000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔

سال 1966 میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے آرایس ایس کے پروگراموں میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے پرپابندی لگائی تھی۔ اب حکومت نے اس پابندی کوہٹا دیا ہے۔ حکومت کے فیصلے پرمجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حملہ کیا ہے۔

اپوزیشن مسلسل الگ الگ امتحان کے پیپرلیک سے متعلق حکومت پرسوال اٹھا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک بارپھرسے کانگریس نے پیپرلیک سے متعلق مودی حکومت سے تلخ سوال پوچھے ہیں۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس نے 80 سے زیادہ بار آئین میں ترمیم کی ہے۔ راہل گاندھی کو آئین کی توہین کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

 اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے ایجنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے ورنہ یہ لوگ قوم کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کیونکہ اپوزیشن لیڈر مسلسل شکست  سے مایوس ہیں۔ اس سلسلے میں وہ تمام وقار کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں فتح کے بعد تکبر آتا ہے ،لیکن یہ پہلی بار ہے کہ تکبر ہار کے بعد آگیا ہو۔ کانگریس مغرور ہو گئی۔ اتنا غرور دو تہائی اکثریت سے جیت کر بھی نہیں آتا۔