Bharat Express DD Free Dish

CM Omar Abdullah

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ 2019 میں جو کہا گیا تھا اورآج کی حقیقت میں فرق ہے۔ پہلگام حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ہیں، جس پرمرکزی حکومت کوجواب دینا ہوگا۔

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں کچھ لوگوں کوغلط فہمی ہوگئی ہے، ہم اونچی آوازمیں بات نہیں کرتے، توہم کمزورہیں۔

دریں اثنا عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ریاست کے تمام منتخب نمائندوں کو بند کر دینا جمہوریت کی توہین ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ حزب اختلاف کی پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا یہ الزام کہ 13 جولائی کو تعطیل کا اعلان کرنے والی پارٹی کی قرارداد کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، بے بنیاد ہے۔

10,600 کروڑ روپے کی لاگت والی سرنگوں سمیت کئی پروجیکٹوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خطے کو بہت زیادہ فروغ دیں گے۔

جموں وکشمیرکانگریس کے انچارج اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین نے کہا کہ یہاں الیکشن ہوگیا ہے۔ نتائج آگئے ہیں، حکومت بن چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں کیا کرنا ہے، اس کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حال ہی میں ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ اورپاکستان کے فوجی سربراہ عاصم منیرکے درمیان ہوئے لنچ سے متعلق بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وہی کرتا ہے، جس میں اس کواپنا فائدہ لگتا ہے۔ وہ کسی اورملک کی فکرنہیں کرتے۔

پی ایم مودی نے لکھا، "فن تعمیر کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہونے کے علاوہ، چناب ریل برج جموں اور سری نگر کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا۔ آنجی پل ہندوستان کا پہلا کیبل پر چلنے والا ریل پل ہے جو چیلنجنگ خطوں میں ہے۔"

امرناتھ یاترا کی تیاریوں سے متعلق جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے گلمرگ میں ایک ہائی لیول میٹنگ کی، جس میں انہوں نے پہلگام حملے کے بعد سے وادی میں بڑھتے چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی لوگوں اورسیاحوں کی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کا بھی بھروسہ ظاہرکیا۔

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب اس حکومت نے جموں یا سری نگرکے باہرکابینہ کی میٹنگ کی ہے۔ ہم نے اپنی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کام کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا خون خرابے کے سبب نہیں رکے گا۔