Bharat Express DD Free Dish

CM Omar Abdullah

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز “IRIS Dena” پر ہونے والے امریکی حملے سے متعلق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ جانیے اس کا کشمیر کے طلبہ اور بھارت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

کرناٹک کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر پہلی بار خطاب اپنے نام کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ جب میں اپنی کرکٹ ٹیم کو رنجی ٹرافی جیتتے دیکھ رہا ہوں تو میرے جذبات الفاظ سے بالاتر ہیں۔‘‘

ایران میں ایم بی بی ایس سمیت مختلف کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی سب سے بڑی تعداد وادیٔ کشمیر سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر سے ہر سال بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان ایران میں مختلف مسلم زیارت گاہوں اور تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے بھی جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی کافی تعداد میں کشمیری شیعہ مسلمان ایران میں موجود ہیں۔

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلانے کے سوال پر وزیراعلیٰ عمر عبدالل نے کہا کہ ہم ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن حالات بدلتے رہتے ہیں۔

جموں کے نروال علاقے میں جمعرات کو صحافی عرفاز احمد ڈینگ کا گھر مسمار کیے جانے کے بعد معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ سینئر وکلاء اور صحافیوں نے اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مجرموں کی حرکتوں کی سزا پوری وادی کے عوام کو نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری کو دہشت گرد قرار دینا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ یہ سوچ ملک کے اتحاد و امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

بڈگام ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ پیر کے روز نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بڈگام سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کئے۔

امت شاہ نے جموں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا تاکہ زمینی صورت حال کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

انھوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے رابطہ کرکے امدادی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

جموں کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے۔ اس کے بعد سے راحت بچاؤ کام جاری ہے۔ علاقے میں بھاری بارش ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔