Bharat Express

CM Nitish Kumar

چندرا بابو نائیڈو نے آج یعنی 12 جون کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نائیڈو نے وجے واڑہ کے کیسرپلّی آئی ٹی پارک میں 11 بجکر 27 منٹ پرحلف لیا۔ چندرا بابو نائیڈو چوتھی بار ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے۔

بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 میں 272 کے اکثریتی تعداد سے محروم ہوگئی، جس کے بعد اس نے این ڈی اے اتحاد کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ جے ڈی یو کے نتیش کمار اور ٹی ڈی پی کے چندرابابو نائیڈو حکومت بنانے میں کنگ میکر بن کر ابھرے ہیں۔

انڈیا بلاک نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مضبوط کارکردگی کے ساتھ ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کو غلط ثابت کیا اور 543 میں سے 234 سیٹیں جیت لیں۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ بی جے پی نے 240 اور این ڈی اے نے 293، جس میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ نے 12 اور ٹی ڈی پی نے 16 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ فی الحال حکومت بنانے کے لئے انڈیا الائنس نتیش کمار کی طرف دیکھ رہا ہے۔

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

اگر نتیش اور نائیڈو دونوں بی جے پی کو چھوڑ دیتے ہیں تو این ڈی اے اکثریت کا ہندسہ عبور نہیں کر پائے گا۔ پھر کیا ہوگا؟ پھر سیاست ہوگی، جو اس ملک کی جمہوریت کو مزید خوبصورت بنا دے گی۔ کیونکہ پھر وہ چھوٹی پارٹیاں کارآمد ہوں گی جو کسی کے ساتھ نہیں ہے۔

سی ایم نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی ایک ہی فلائٹ میں دہلی جانے والی تصویر وائرل ہوئی تو اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دیکھئے آگے کیا ہوتا ہے۔

 کلیدی حلیف این چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی اور نتیش کمار کی جے ڈی (یو) نے آندھرا پردیش اور بہار میں بالترتیب 16 اور 12 نشستیں جیتی ہیں۔ ان دونوں اور دیگر اتحادی شراکت داروں کی حمایت سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے کرشمائی اعدادوشمار 272 کو پارنہیں کر پائی ہے۔ اس درمیان دہلی میں بدھ (5 جون) کواین ڈی اے کی میٹنگ ہونی ہے۔