Bharat Express

CM Nitish Kumar

سی ایم نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی ایک ہی فلائٹ میں دہلی جانے والی تصویر وائرل ہوئی تو اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دیکھئے آگے کیا ہوتا ہے۔

 کلیدی حلیف این چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی اور نتیش کمار کی جے ڈی (یو) نے آندھرا پردیش اور بہار میں بالترتیب 16 اور 12 نشستیں جیتی ہیں۔ ان دونوں اور دیگر اتحادی شراکت داروں کی حمایت سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے کرشمائی اعدادوشمار 272 کو پارنہیں کر پائی ہے۔ اس درمیان دہلی میں بدھ (5 جون) کواین ڈی اے کی میٹنگ ہونی ہے۔

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق این ڈی اے کو 295 سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ  انڈیا الائنس کو 230 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں ۔چونکہ  بی جے پی اکیلے اپنی بنیاد پر حکومت نہیں بناسکتی ہے اور اس کو اپنے اتحادیوں کی سخت ضرورت ہوگی ۔

نتیش کمارکو نتائج کے بعد وزیراعظم مودی، امت شاہ اورجے پی نڈا سے ملاقات کے بعد 5 جون کو پٹنہ لوٹنا تھا۔ پیرکو وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس کے بعد اچانک ان کا پروگرام بدل گیا اور اب وہ آج ہی پٹنہ لوٹ رہے ہیں۔

اس موسم گرما میں سکول کے بچوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔ بدھ کو بہار کے دو اضلاع سے چونکا دینے والی تصویریں سامنے آئیں۔ شیخ پورہ اور بیگوسرائے میں اسکولوں کے اندر بچوں کی صحت بگڑ گئی۔ یہاں کے مناظر نے لوگوں کو پریشان کیا اور حکومت پر سوال اٹھائے کہ اتنی گرمی میں اسکول کیوں بند نہیں کیے گئے؟

بہار بھی شدید گرمی کی زد میں ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں پارہ 44 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ یہاں مختلف مقامات پر اسکولوں میں کئی طلباء کے بے ہوش ہونے کی خبر ہے۔

تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی بہار سرکار میں غنڈہ راج ساتویں آسمان پر ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے مسوڈھی میں سورو پٹیل کا قتل  ہوا تھا،چھپرا میں چندن رائے کو قتل کردیا گیا اور کل پٹنہ یونیورسٹی میں طالب علم ہرش راج کا قتل کیا گیا ۔

پولیس کو خدشہ ہے کہ ہرش راج کے قتل کا معاملہ زور پکڑ سکتا ہے، اس لیے پٹنہ یونیورسٹی کے تمام کالجوں کو منگل کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پٹنہ یونیورسٹی کے باہر لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منانے کی کوشش کی اور کچھ طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔

ریلی میں نتیش کمار نے آر جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ 2005 سے پہلے کوئی بھی خوف کے مارے شام کو گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔ بہت لڑائیاں ہوئیں، صحت اور تعلیم کا برا حال تھا۔ سڑکوں کی حالت خراب تھی۔