Bihar New CM 2025: نتیش کمار 10ویں باربنیں گے وزیر اعلیٰ،20 نومبر کو گاندھی میدان میں لیں گے حلف، جانئے کیسا رہا اب تک کا سیاسی سفر؟
نتیش کمار کے 20 سال کی سیاست پر نظر ڈالیں تو ان کا پورا سیاسی کریئر انصاف اور ترقی کا رہا ہے۔ نتیش نے بہار کی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں گھروں سے آگے کا راستہ دکھایا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے انتہائی پسماندہ کمیونٹیز کو انصاف اور ترقی کے پہلوؤں سے متعارف کرایا۔
Bihar New Govt Oath : وزیرِاعظم مودی سے لے کر 12 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ تک، گاندھی میدان میں طاقت کا سب سے بڑا جماوڑا، نتیش کمار لیں گے حلف
بہار میں نئی این ڈی اے حکومت کی حلف برداری کی تقریب 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگی، جہاں نتیش کمار 10ویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، 12 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی مرکزی وزراء کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات کی مکمل لسٹ اور مکمل شیڈول یہاں پڑھیں۔
Syed Shahnawaz Hussain : مسلمانوں کے لیے وزیراعظم مودی سے بہتر رہنما نہیں ہو سکتا: سید شاہنواز حسین
بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور 20 نومبر کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ نئی منتخب اسمبلی اراکین کا کہنا ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
Nitish kumar inspects oath ceremony venue: بہار میں سیاسی سرگرمیاں: حلف سے پہلے اسٹیج پر پہنچے نتیش کمار؛ افسران سے کہا… سمجھ گئے!
بہار میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق دہلی میں میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان منگل کی شام ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری کے ساتھ سی ایم نتیش کمار حلف برداری سے پہلے ہی تقریب کے مقام پر پہنچ گئے۔ جانئے کیوں؟
Bihar swearing-in ceremony: بہار میں وزیر اعلیٰ کے حلف برداری کی تقریب کو شاندار بنانے کی تیاری، عام ووٹروں کو بھی کیا جا رہا ہے مدعو
بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک شاندار حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈران، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور سماج کے معزز افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
Nitish Kumar called a meeting: فتحیاب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ طلب کی، صبح 11.30 بجے ہوگی میٹنگ
بہار میں این ڈی اے کو ملی جیت کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میٹنگ پیر کو صبح 11.30 بجے پٹنا میں ہوگی۔
Prashant Kishors jan suraj alleges Nitish Kumar: پرشانت کشور کی جن سوراج کا بڑا الزام، انتخابات میں نتیش حکومت نے 14,000 کروڑ روپے کیے ڈائیورٹ
جن سوراج پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے 2025 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ورلڈ بینک سے ملے 14,000 کروڑ روپے کے فنڈ کو "ڈائیورٹ" کر دیا۔
Bihar NDA to form new Govt: بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کی تشکیل کی کوششیں شروع، بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان بات چیت، حصے داری کا فارمولا طے
بہار میں این ڈی اے کی جیت کے بعد کابینہ کی تشکیل اور اتحادی جماعتوں کی حصے داری کا فارمولا طے ہو گیا ہے۔ پیر 17 نومبر کو جے ڈی یو ودھان منڈل کے اجلاس کے بلائے جانے کا امکان ہے۔
Chirag Paswan Meets Nitish Kumar : وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملے چراغ پاسوان، این ڈی اے کی تاریخی جیت پر دی مبارکباد
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔
Bihar Election Results 2025 : نتیش کا کمال یا مودی میجک؟ این ڈی اے نے بنایا بہار کا پہلا ’’200 کلب‘‘، تقسیم کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حتمی نتائج نے ریاست کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں این ڈی اے نے ریکارڈ توڑ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار 200 سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔





