Bharat Express

Bihar Politics: بی جے پی کے سامنے جھکنے کے بجائے ملک اور بہار کے مفاد میں فیصلے کریں وزیر اعلی: نتیش کمار پر آر جے ڈی کا بڑا حملہ

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔

آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری

پٹنہ: دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں این ڈی اے کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ میں نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اس دوران بہار کے سی ایم نتیش کمار نے انڈیا اتحاد پر بڑا حملہ کیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ اب جیتنے والوں کو اگلی بار عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن لیڈران بے مطلب کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج تک کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی ملک کی کوئی خدمت کی۔ اس بار مودی کو موقع ملا ہے، اب ملک اور بہار آگے بڑھے گا۔ باقی تمام ترقیاتی کام ان پانچ سالوں میں مکمل ہوں گے۔

نتیش کمار کے اس خطاب کے بعد آر جے ڈی حملہ آور ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم نتیش کمار کو پچھلی بار وزارت کا عہدہ ملا تھا، جس کے بعد ان کی کافی ناراضگی سامنے آئی تھی۔ اس بار بہت خوش ہیں۔ اس بار وہ کنگ میکر کے کردار میں ہیں۔ وہ حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن انہیں بہار کے لوگوں کے مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔ بی جے پی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔ انہیں دیکھنا چاہئے کہ ملک اور بہار کا مفاد کہاں ہے۔

’’بہار کو خصوصی ریاست اور خصوصی پیکیج دلانا چاہئے‘‘

مرتیونجے تیواری نے کہا کہ نتیش کمار جب حکومت میں شامل ہو رہے ہیں تو انہیں پرانے مطالبات کا خیال رکھنا چاہیے۔ بہار کو خصوصی ریاست اور خصوصی پیکیج دلانا چاہئے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جے ڈی یو کوٹے سے کتنے وزیر ہوں گے؟ عوام ویٹ انیڈ واچ کی حالت میں ہے۔ این ڈی اے کی کشتی کی باگ ڈور نتیش اور چندرابابو نائیڈو کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی نے NEET کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا، کیا جانچ کا مطالبہ

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔ جو ویڈیو سامنے آیا ہے وہ بہار کے لوگوں نے پسند نہیں آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read