Bharat Express DD Free Dish

CM Nitish Kumar

اطلاعات کے مطابق سی ایم نتیش کے ساتھ بی جے پی کے دو نائب وزیر اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔ ذرائع کی مانیں تو وجے سنہا اور سمراٹ چودھری بی جے پی کی طرف سے ڈپٹی سی ایم بنیں گے۔

انڈیا کی چوتھی میٹنگ کے بعد نتیش کمار نے آرجے ڈی سے الگ ہٹ کرحکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 29 دسمبرکے اس حادثہ کے بعد جے ڈی یو کے کئی فیصلے آرجے ڈی مخالف نظرآنے والے لگے تھے۔ لالو پرساد یادو بھلے ہی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کریں، لیکن آرجے ڈی کیمپ اپنی ہارطے مان رہا ہے۔

بہارمیں بڑا سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی ہے کہ نتیش کمار کل یعنی اتوار کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی کی مدد سے نئی حکومت بھی بناسکتے ہیں اور اس کے لئے شام کو حلف برداری تقریب ہوسکتی ہے۔

پٹنہ میں آرجے ڈی اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے اپنے اراکین اسمبلی کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کا ہماری پارٹی نے ہمیشہ احترام کیا ہے۔ ہرموضوع پرہم ساتھ رہے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بہار کے موجودہ سیاسی حالات سے متعلق وزیر اعلیٰ نتیش کمارپر طنزکیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پرانے بیان کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

بہارمیں نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے پاس ابھی 45 اراکین اسمبلی ہیں۔ وہیں بی جے پی کے پاس 76 اور مانجھی کی ہم کے پاس 4 رن اسمبلی ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 122 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔

آج یوم جمہوریہ کے موقع پر پٹنہ میں گورنر کی جانب سے گھر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں آر جے ڈی کے کوئی بھی لیڈر شریک نہیں ہوئے ۔

قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار انڈیا الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہوجائیں گے۔ ادھر اکھلیش یادو نے ان کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

بہار میں پھر بڑا سیاسی الٹ پھیر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ نتیش کمارنئی حکومت بنائیں گے اور حلف برداری تقریب 28 جنوری کو ہوسکتی ہے۔

بی جے پی ذرائع کی مانیں تو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پوری مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران جے پی نڈا کو آج کیرالہ جانا تھا، انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔