بہار میں سخت سردی کے درمیان سیاسی گرما گرمی دیکھی جا رہی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیر اعلی نتیش کمار ایک بار پھر رخ بدل سکتے ہیں۔ آر جے ڈی کے ساتھ نتیش کمار کی بات چیت رک گئی ہے۔ اس وقت دونوں خیموں میں اندرونی طورپر سرگرمیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، آج یوم جمہوریہ کے موقع پر راج بھون میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے سبھی بڑے لیڈر موجود تھے لیکن آر جے ڈی کا کوئی وزیر یا ایم ایل اے نظر نہیں آیا۔
اسی دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں کے درمیان خلیج کتنی گہری ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، جب کہ ان کے ساتھ والی سیٹ خالی تھی۔ تاہم یہ سیٹ نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے لیے مخصوص تھی۔ لیکن وہ پروگرام میں نہیں آئے۔ ایسے میں وزیر اشوک چودھری وہاں پہنچے، ڈپٹی سی ایم کے نام والی پرچی ہٹائی اور خود بھی وہیں بیٹھ گئے۔ اس پروگرام میں کانگریس کے لیڈروں نے بھی شرکت نہیں کی۔
#WATCH | Bihar CM Nitish Kumar and Bihar Minister Ashok Choudhary present at an official event in Raj Bhavan, Patna.
Bihar Deputy CM Tejashwi Yadav is not present at the event. pic.twitter.com/bdHNECUn2a
— ANI (@ANI) January 26, 2024
اس دوران آر جے ڈی بھی آر پار کے موڈ میں دکھائی دے رہی ہے۔ لالو یادو نتیش کمار سے وضاحت چاہتے ہیں کہ نتیش کمار شک کو دور کریں۔ نتیش نے آر جے ڈی لیڈروں سے بات چیت روک دی ہے۔ یہ نتیش کمار کا روایتی انداز رہا ہے، وہ کسی سے تعلقات توڑ لیتے ہیں اور پھر ان سے زیادہ دیر تک بات نہیں کرتے۔ جب انہوں نے اگست 2022 میں این ڈی اے چھوڑا تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔
بھارت ایکسپریس۔