Naresh Goyal Arrested: جیٹ ایر ویز کے فاؤنڈر نریش گویل کو ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا،بینک دھوکہ دھڑی معاملہ میں کیا گیا گرفتار
منی لانڈرنگ کا معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے جیٹ ایئرویز، گوئل، ان کی اہلیہ انیتا اور اس کے سبکدوش ہوچکے ایئر لائن کے کچھ سابق اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق ہے
Delhi Excise Policy Case: سی بی آئی نے ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف درج کی ایف آئی آر، کیا ہے معاملہ؟
سی بی آئی کی کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک شکایت پر شروع کی گئی تھی، جس نے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کیس کی تحقیقات کے دوران یہ پایا کہ اس کیس کے ملزم امندیپ ڈھل اور اس کے والد بریندر پال سنگھ نے پانچ کروڑ روپے رشوت دی تھی۔
Fodder Scam Case: لالو یادو توبیڈ مینٹن کھیل رہے ہیں،سپریم کروٹ میں ضمانت کی عرضی رد کرنے کی اپیل،کپل سبل دی یہ دلیل
سی بی آئی کی عرضی پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل کا یہ تبصرہ لالو یادو کو حال ہی میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد آیا ہے۔ یہ تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب آر جے ڈی سربراہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سے صحت یاب ہو رہے تھے۔
Bank Fraud: دو بینکوں سے 388 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام، ورون انڈسٹریز کے خلاف ایف آئی آر
نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، اپریل 2023 کے دوران، ورون انڈسٹریز لمیٹڈ کی دو کمپنیوں، ورون جیول اور ٹریمیکس ڈیٹا سینٹر کی سی بی آئی نے جانچ کی تھی۔ یہ تفتیش بینک فراڈ کے معاملے میں کی گئی تھی۔
Scholarship Scam: اسکالرشپ سکیم میں بد عنوانی! فرضی مدارس کے نام پر لی گئی رقم، وزارتِ اقلیت نے سی بی آئی کو سونپی جانچ
اقلیتی امور کی وزارت کے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق سال 2016 میں جب اسکالرشپ کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کیا گیا تو اس گھوٹالے کی پرتیں کھلنا شروع ہوگئیں۔ سال 2022 میں جب مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو اقلیتوں کی وزارت کا چارج دیا گیا تو اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔
Manipur Viral Video: خواتین کے خلاف بربریت کے معاملے کی جانچ کرے گی سی بی آئی، مرکز سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت منی پور سے کرانے کی کرے گی اپیل
منی پور میں 35000 اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں اور 18 جولائی کے بعد تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ پی ایم مودی کی منی پور پر گہری نظر ہے۔ ہر روز وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے منی پور کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں
Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں منیش سسودیا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سی بی آئی کو دیا یہ حکم
Delhi Excise Policy: راؤزایوینیو کورٹ میں ہوئی اس سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی سے پوچھا کہ کیا سبھی ملزمین کو چارج شیٹ سے متعلق دستاویز دیئے گئے ہیں؟ معاملے کی آئندہ سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔
SC issues notice to CBI and ED : منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس
سپریم کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ منیش سسودیا کی اہلیہ کی بیماری کے باعث عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے
Video Viral: دہلی پولیس کے 2 کانسٹیبل نے بیچ سڑک پر لی رشوت، سی بی آئی نے رنگے ہاتھ پکڑا، ویڈیو وائرل
دکاندار نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 7 جولائی کو دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے 50 ہزار روپے ادا نہیں کیے تو وہ اس کی دکان نہیں چلنے دے گا اور پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Balasore Train Accident: بالاسور ٹرین حادثہ میں سی بی آئی نے ریلوے کے تین افسران کو گرفتار کیا
Balasore Train Accident: اوڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثہ کی جانچ کرنے کے لئے سی بی آئی موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے سے متعلق سی بی آئی اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ ریل حادثہ کسی سازش کی وجہ سے ہوا یا پھر ایک محض ایک سانحہ تھا۔