سی بی آئی نے دو پولیس والوں کو رشوت لیتے پکڑا (فوٹو ٹویٹر)
Video Viral: دہلی پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے۔ سی بی آئی نے چھاپہ مارتے ہوئے ان دو پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔ غیر قانونی پارکنگ کے معاملے ان پولیس اہلکاروں نے 50 ہزار رشوت لی تھی۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ واقعہ دہلی کے منگول پوری علاقے کا ہے۔ ایک شخص کی شکایت پر سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی تھی۔ جانکاری کے مطابق سی بی آئی نے شکایت کرنے والے شخص کے ساتھ مل کر یہ جال بچھا یا تھا۔ سی بی آئی کے چھاپے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ دہلی پولیس کے جن کانسٹیبل کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت بھیم اور اکشے کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں ہیڈ کانسٹیبل ہیں اور منگول پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جگہ پر چند پولیس اہلکار کھڑے ہیں، جس کے بعد کچھ ہی دوری پر ایک پولیس اہلکار بائیک والے کے پاس ہے۔ جہاں پیسوں کا لین دین ہو رہا ہے۔ اس دوران سی بی آئی کے ایک افسر نے اسے پکڑ لیا۔ پہلے تو پولیس اہلکار نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن سی بی آئی کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔
10 جولائی کو ملی تھی شکایت
اس پورے واقعہ پر سی بی آئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 10 جولائی کو انہیں ایک شخص کی شکایت ملی تھی۔ شکایت کنندہ منگول پوری کے ‘کے-بلاک’ کے ایل ایس سی مارکیٹ میں ای رکشہ چارجنگ کی دکان چلاتا ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
#CCTVfootage of #CBI raid under #Mangolpuri Police Station area in #Delhi on 10th July where one of the accused Head Constable Bheem Singh was seen attempting to flee, but he was caught. #CBI has registered #FIR against two head constables in a bribery case. @CBIHeadquarters pic.twitter.com/hDaQLOZPrK
— Upendrra Rai (@UpendrraRai) July 12, 2023
کیا تھا پورا معاملہ؟
دکاندار نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 7 جولائی کو دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے 50 ہزار روپے ادا نہیں کیے تو وہ اس کی دکان نہیں چلنے دے گا اور پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی بی آئی نے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔ حلانکہ کانسٹیبل بھیم نے بھاگنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ پکڑا گیا۔ یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
بھارت ایکسپریس۔