Bharat Express

Bulldozer Action

جمعیۃ علما ء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستوں کے لئے گائیڈلائن مرتب کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے۔

عدالت نے بلڈوزر کی کارروائی پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی جائیداد کو صرف اس لیے نہیں گرایا جا سکتا کہ وہ اس شخص کی ہے جس پر جرم کا الزام ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر رہنما خطوط طے کرنے کی تجویز بھی دی۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر (02 اگست) کو کہا کہ سپریم کورٹ کے تبصرے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ ملک اقتدار کے کوڑے سے نہیں آئین سے چلے گا

تین ریاستوں میں بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ محض ملزم ہونے پر کسی کے خلاف بلڈوزر کارروائی کیسے کی جاسکتی ہے؟

۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کوئی قصوروار ہو تب بھی اس کا گھر نہیں گرایا جا سکتا۔ ایسی کارروائی صرف غیر قانونی تعمیرات پر ہی کی جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے کچھ ضروری ہدایات بھی ہونی چاہئیں

اترپردیش، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں ملزمین پرحال ہی میں بلڈوزر کارروائی کی گئی، جس کے خلاف اب جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند نے الزام لگایا ہے کہ اقلیتی طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

10 ایکڑ کے اراضی پر بنائے گئے این کنونشن سینٹر پر کئی سالوں سے تحقیقات جاری تھیں۔ شہر کے مادھا پور علاقے میں تھمڈی کنٹا جھیل کے فل ٹینک لیول (FTL) علاقے اور بفر زون کے اندر غیر قانونی تعمیرات کے الزامات کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

منگل کو انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ اس سب کے درمیان محمد معید خان کے اہل خانہ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ شاپنگ کمپلیکس کی مسماری پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے اہل خانہ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا افسوس ناک اورسمجھ سے بالاترہے کہ اس کی آڑمیں اس شخص کا مکان توڑڈالا گیا، جس کے یہاں ملزم محض ایک کرایہ دارتھا اس لئے کہ وہ ایک مسلمان تھا اور الیکٹرانک میڈیا الٹے فخرسے یہ کہہ رہا ہے کہ اس سے جرائم کی دنیا میں ایک سخت پیغام جائے گا۔

نابالغ لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے آبروریزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی راکیش کمار نے واضح کردیا ہے کہ نابالغ کی آبروریزی نہیں ہوئی ہے۔