Muzaffarpur Dalit Girl Murder Case: مظفرپور میں دلت نابالغ کے قتل کا اہم ملزم سنجے رائے گرفتار، بلڈوزر کارروائی کے بعد ملی کامیابی
نابالغ لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے آبروریزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی راکیش کمار نے واضح کردیا ہے کہ نابالغ کی آبروریزی نہیں ہوئی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: بلڈوزر کی مخالفت کرتا رہوں گا… برج بھوشن سنگھ نے دکھایا باغی تیور
اترپردیش میں بلڈوزرسے انصاف کی پالیسی سے متعلق ہمیشہ سے لیڈران دو خیموں میں منقسم رہے ہں۔ ایک طرف یوگی آدتیہ ناتھ اس کے پیروکار رہے ہیں تو کچھ دوسرے لیڈران بھی ہیں، جو اس پالیسی اسے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ قیصرگنج سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے اسی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
600 years old Masjid Bulldozed in Delhi: مہرولی کی 600سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے والی ڈی ڈی اے کے خلاف عدالت سخت،ایک ہفتے میں جواب طلب
عدالت نے یہ ہدایت مدرسہ بحرالعلوم اور متعدد قبروں کے ساتھ مسجد کے انہدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ یہ درخواست دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے 2022 سے زیر التوا ایک عرضی میں دائر کی ہے۔دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے کہا کہ مسجد اور مدرسہ کو 30 جنوری کو منہدم کر دیا گیا تھا۔
Aziz Qureshi: مسلمانوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں-سابق گورنر عزیز قریشی کا متنازع بیان
عزیز قریشی نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی تقاریر سے لوگ خوفزدہ ہوں لیکن آج مسلمان خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ عزیز قریشی نے بلڈوزر پالیسی اور انکاؤنٹر پر بھی سوالات اٹھائے۔
Muslims are being politically exploited in India: آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے،مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے:اسدالدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں نوح تشدد، یو سی سی، اپوزیشن اتحاد انڈیا، لوک سبھا انتخابات سمیت کئی مسائل پر بات کی ہے۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں سیٹنگ ہے۔
Bulldozer action in Nuh after violence: نوح میں ہورہی ہے یکطرفہ کاروائی، صرف مسلمانوں کےگھر،دوکان کئے جارہے ہیں منہدم:اویسی
سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔
Parvesh Shukla’s house was demolished by a Bulldozer: آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کا گھر بلڈوزر سے منہدم، سیدھی میں ایسے ہوئی کارروائی
مدھیہ پردیش میں ایک آدیواسی پر پیشاب کرنے والے بی جے پی کارکن کا گھر بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا ہے۔ اس کا ویڈیو بھی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ ضرورت پڑی تو ماما جی مجرمین کو 10 فٹ نیچے بھی گاڑ دیں گے۔
Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے خاص گڈو مسلم کے بیٹے کی دکان پر چلے گا بلڈوزر ،پی ڈی اے تیار
دوسری طرف، کرائم برانچ، پریاگ راج پولیس، ایس ٹی ایف فرار کارندوں کو پکڑنے کے لیے نہ صرف یوپی بلکہ یوپی کے باہر کئی دیگر ریاستوں میں بھی مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے، جس میں دیگر ریاستوں کی پولیس بھی ان کی مدد کر رہی ہے۔
Prayagraj: گڈو مسلم کے گھر پر PDA نے چسپاں کیا نوٹس ، بلڈوزر کارروائی کی تیاری
نوٹس میں گڈو مسلم کے ساتھ چاند بی بی کا نام بھی درج ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ گھر بنانے سے پہلے پی ڈی اے سے اجازت نہیں لی گئی۔ ایسے میں عمارت کیوں نہ گرائی جائے۔