Bharat Express

BJP

منی پور پولیس نے سینا پتی ضلع کے ایک گاؤں میں ہجوم کے ذریعہ دو خواتین کی پٹی پریڈ اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ وہ تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں گے اور سزائے موت دلوانے کی بھی کوشش کریں گے۔

روی شنکر پرساد نے کہا کہ "جب وزیر اعظم نے صبح سویرے اس معاملے پر اتنی توجہ دی تو ملک میں شراکت داری کا اشارہ ہونا چاہیے تھا کہ پوری پارلیمنٹ ایک ہے، پورا ملک ایک ہے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ منی پور میں اس کا پیغام کتنا مثبت ہوگا۔ لیکن اپوزیشن کس پر بحث کرنا چاہتی ہیں، شق پر بحث کرنا چاہتی ہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔

اس سب کے درمیان اپوزیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور پر تحریک التواء لانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب کمار وشواس نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ،کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں؟ کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟ کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے کہا کہ منی پور میں ہونے والی بہیمانہ حرکت کو دیکھ کر پورا ملک بے چین ہے اور آپ مودی جی سکون سے سو رہے ہیں۔

چراغ پاسوان کا این ڈی اے میں شامل ہونا بی جے پی کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ سی ووٹر نے بہار میں سیاسی مساوات پر رائے عامہ جاننے کے لیے ایک سروے کرایا تھا، جس میں 4 ہزار سے زائد لوگوں سے بات کی گئی تھی۔

آج کانگریس نے اس آرڈیننس پر اپنا موقف واضح کیا۔ ہم کانگریس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ  اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی شرکت کرے گی۔ اس آرڈیننس کی حمایت کوئی ملک دشمن ہی کرے گا۔

پٹنہ میں جمعرات 13 جولائی کو بی جے پی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی چارج میں پارٹی لیڈر کی موت کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ بی جے پی کارکن بھوپیش نارائن نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ مقامی رہنما اگست 2019 سے پارٹی کی نقل و حرکت پر انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے عادی ہو چکے ہیں، لیکن یہ اقدامات عوام کے ساتھ ان کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتے۔

رمیش نے بتایا کہ جی ایس ٹی نیٹ ورک سے متعلق پی ایم ایل اے میں ترامیم، مہنگائی، اڈانی کیس پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا مطالبہ، خاتون پہلوانوں کے ساتھ حکومت کا رویہ اور ریاست سے متعلق کئی دیگر مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

مرکز کے آرڈیننس پر عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ایک بڑی میٹنگ جاری ہے۔ جس کے بعد کانگریس کی جانب سے آرڈیننس معاملے پر موقف بھی سامنے آجائےگا