سپریم کورٹ آف انڈیا (فائل فوٹو)
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعرات 13 جولائی کو بی جے پی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی چارج میں پارٹی لیڈر کی موت کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ بی جے پی کارکن بھوپیش نارائن نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے جس میں بہار کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس پی آئی ایل میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ سے اس کیس کی جانچ سی بی آئی کو منتقل کرنے اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی سے تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



