Bharat Express

BJP

بی جے پی نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور کیسری دیو سنگھ جھالا کو گجرات سے جبکہ اننت مہاراج کو مغربی بنگال سے میدان میں اتارا ہے

مانسون سیشن کے دوران اسمبلی میں جم کرہنگامہ ہوا۔ ایوان میں بی جے پی رکن اسمبلی نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اترپردیش کی سبھی 80 سیٹوں کو جیتنے کے ہدف پر بی جے پی نے اپنی پوری توجہ مرکوز کی ہے۔ اس میں 30-25 اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹا جاسکتا ہے۔

پنچایتی انتخابات کے نتائج کے درمیان مغربی بنگال میں زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ دنہاٹا میں اسٹرانگ روم کے سامنے بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔ مالدہ میں بھی ہنگامہ آرائی کی خبر ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن (SEC) نے اتوار (9 جولائی) کی شام 696 بوتھس پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد پیر کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی۔

اکھلیش نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چاول، دالیں، سبزیاں مہنگی ہو گئی ہیں لیکن یہ حکومت کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ ٹماٹروں کی خبر دکھائی جائے تو حکومت ڈر جاتی ہے۔

بنگال میں آج پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں ایک طرف تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ٹی ایم سی، بی جے پی اور سی پی ایم کارکنان شامل ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ورنگل کے مشہور بھدرکالی مندر میں پوجا کی۔ پی ایم مودی کا اس انتخابی ریاست تلنگانہ میں اس سال یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ جنوری اور اپریل میں تلنگانہ آئے تھے۔

  پرینکا گاندھی نے کہا، ’’اس کے لیے راہل گاندھی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور مغرور بی جے پی حکومت کے تمام حملوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود ایک سچے محب وطن کی طرح عوام سے متعلق سوالات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ عوام کا دکھ درد بانٹنے کے فریضہ کو انجام دے رہئ ہیں۔ سچ کی جیت ہوگی۔ عوام کی آواز جیتے گی۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد، راہل گاندھی اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات نہیں لڑ سکیں گے اور نہ ہی وہ رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کے طور پر اپنی حیثیت کی معطلی کو منسوخ کرنے کی درخواست کر سکیں گے