ایس پی ایم ایل اے پوجا پال نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر کو لے کر جاری کیا بیان
Prayagraj: اترپردیش کے سیاسی حلقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے ایس پی ایم ایل اے پوجا پال کے بی جے پی میں شامل ہونے کے چرچے چل رہے تھے۔ جس کے بارے میں پوجا پال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایس پی ایم ایل اے پوجا پال نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہی ہوں۔ یہ تمام سیاسی جماعتوں کی سازش ہے۔ اس طرح کی افواہیں پھیلا کر لوگ میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پوجا پال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس طرح کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہی، یہ تمام سیاسی جماعتوں کی سازش ہے۔ میں صرف سماج وادی پارٹی میں ہوں، لوگوں میں میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
सोशल मीडिया पर चलाये जाने वाली खबर असत्य व बेबुनियाद है मैं किसी पार्टी में नहीं जा रही हूं सब राजनीतिक दलों की साजिश है ।मैं समाजवादी पार्टी में ही हूं ये मेरी छवि को लोगों के बीच धूमिल करने का प्रयास है।
पूजा पाल विधायक
253 चायल विधायक कौशाम्बी— Pooja Pal (@poojapalmla253) July 31, 2023
یہ بھی پڑھیں- Deoria Viral Video: شرمسار ہوئی انسانیت، پانی مانگنے پر پی آر ڈی جوانوں نے معذور کو پیٹا، شیو پال نے سادھا نشانہ
اہم بات یہ ہے کہ پوجا پال 2007 اور 2012 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر پریاگ راج کی مغربی سیٹ سے الیکشن جیت کر ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ پوجا پال نے مافیا عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو بھی شکست دی ہے۔ گزشتہ دنوں پوجا پال کے بارے میں یہ بات چل رہی تھی کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہونے والی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس