Bharat Express

UP Politics: ” بی جے پی سے بہتر امیدوار ہمارے پاس”، ایس پی ایم ایل اے کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان شیو پال سنگھ یادو کا بڑا بیان

دیاشنکر سنگھ نے یہ بھی کہا، “جب مرکزی قیادت فیصلہ کر دے گی، تو آپ دیکھیں گے کہ کتنے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

شیو پال سنگھ یادو

UP Politics: لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے اتر پردیش میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ انتخابات سے قبل پارٹی کی تبدیلی کا کھیل بھی زور و شور سے کھیلا جا رہا ہے۔ تازہ ترین بحث کے مطابق سماج وادی پارٹی کے دو ایم ایل اے پوجا پال اور اندرجیت سروج کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایس پی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس بی جے پی سے بہتر امیدوار ہیں۔

شیو پال نے کیا قیاس آرائیوں کو مسترد

ذرائع کے مطابق دونوں ایم ایل اے کے ساتھ ایس پی کے کچھ لیڈران بھی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شیو پال یادو نے کہا، “ابھی تک ہمارا کوئی بھی ایم ایل اے گیا نہیں ہے، فی الحال ہم اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔” بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بی جے پی سے بہتر امیدوار ہیں۔ اس بحث کو افواہ قرار دیتے ہوئے شیو پال نے کہا، ’’ہم پوری ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر لیڈران سے بات کریں گے اور ہم سب مل کر انتخاب لڑیں گے۔ یہ سب جھوٹی باتیں ہیں۔

وزیر دیاشنکر سنگھ کا جوابی حملہ

وہیں شیو پال سنگھ یادو کے ردعمل کے بعد زبانی جنگ تیز ہوتی نظر آرہی ہے۔ بی جے پی کے وزیر دیاشنکر سنگھ نے شیو پال کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا، “بہت سارے لوگ  ہیں جو پی ایم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ بہت لمبی فہرست ہے۔ مرکزی قیادت اس پر فیصلہ کرے گی۔

دیاشنکر سنگھ نے یہ بھی کہا، “جب مرکزی قیادت فیصلہ کر دے گی، تو آپ دیکھیں گے کہ کتنے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ سی ایم یوگی کی کابینہ میں ڈیڑھ درجن وزیر ملیں گے جو بہت جلد پارٹی میں آئے تھے اور اب ہماری کابینہ کی شان بڑھا رہے ہیں۔ دیاشنکر سنگھ نے کہا کہ جو جس لائق ہوگا اس کا اسی طرح احترام کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read