Independence Day 2026: لال قلعہ پر آزادی کے جشن میں اس بار بھی نہیں شامل ہوئے ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، جانئے کیا ہے وجہ؟
وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے فصیل سے 80ویں یوم آزادی تقریب میں ملک کو خطاب کیا۔ وہیں اس بار بھی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر اور ایم پی راہل گاندھی نے شرکت نہیں کی۔
Amit Shah West Bengal Visit: بی جے پی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر داخلہ امت شاہ کے مغربی بنگال دورے کا امکان تیز
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس ماہ کے آخر میں مغربی بنگال کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ دورہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر ہونے کا امکان ہے۔
Ram Mandir Donation Controversy: پارلیمنٹ میں چندے کے بوری لے کرپہنچی سماجوادی پارٹی، اب تک جمع ہوئے ایک لاکھ 57 ہزار، ہنومان مندر میں جمع کرانے کا منصوبہ
سماج وادی پارٹی نے چندہ کی چوری سے متعلق آج ایک بارپھر پارلیمنٹ احاطے میں انوکھا احتجاج کیا۔ ممبران پارلیمنٹ چندے کی بوری لے کرآج پارلیمنٹ پہنچے۔ احتجاج کے دوران ایس پی ایم پی ڈمپل یادو نے کہا، "یہ لوگ سناتن دھرم کی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے آستھا (عقیدت) کے نام پرچوری کی ہے۔"
’’مدارس کودہشت گردی کا اڈہ قراردینا انتہائی غیرذمہ دارانہ‘‘، مولانا سید ارشد مدنی نے یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ذریعہ مدارس سے متعلق دیئے گئے بیان کی سخت مذمت کی
جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جن مدارس پر آج الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہی مدارس کے علما نے تحریکِ آزادی میں اہم کردارادا کیا، پھانسی کے پھندے قبول کیے، جیلیں کاٹیں اور برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور اس کے علما کی قربانیوں کوہندوستان کی آزادی کی تاریخ کا روشن باب قرار دیا۔
Supreme Court on Student Protest: سپریم کورٹ سے مظاہرین کو بڑی راحت، عدالت نے سبھی گرفتار مظاہرین کی رہائی کا دیا حکم
عدالت نے سبھی ریاستوں کی پولیس کوان کے یہاں درج ایف آئی آر کی جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگلی سماعت تک مظاہرین کے خلاف گرفتاری جیسی کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
سی جے پی نے کیا عدالت جانے کا اعلان، کپل سبل دیں گے ایک کروڑ کا تعاون، احتجاج کرنے والے طلبا کو مدد فراہم کریں گے وکلا
سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Bihar Student Protest: پردھان کے بعد اب سمراٹ کی باری؟ جنتر منتر کے بعد بہار بنتا جا رہا ہے طلبہ کی جدوجہد کا نیا میدان
دہلی کے بعد اب بہار طلبہ تحریک کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ سیوان میں مبینہ اے کے-47 فائرنگ اور طلبہ کی گرفتاریوں کے سلسلے میں شدید سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔
طلبا کے خلاف ابھی بھی ایف آئی آر جاری، سی جے پی نے لگایا وعدہ خلافی کا الزام، بی جے پی پر برہم پرینکا گاندھی نے کہا- ’’یہ اپنی عادتوں سے باز نہیں آئیں گے…‘‘
ترجمان سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا- "ہمیں متعدد رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں کہ آسام، مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستوں میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ طلباء اور دیگر مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے یا گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے،" سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔
Mehbooba Mufti News: جنتر منترپر سی جے پی کو حمایت دینے پہنچیں محبوبہ مفتی، سابق وزیراعلیٰ نے کہا-’’حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے، اب اگر…‘‘
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج یہ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حالات بدتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو انہوں نے کھلی جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلی جیل بنا دیں گے۔ حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے۔ اب اگر تبدیلی لائیں گے تو یہی نوجوان لائیں گے۔
CJP Vs BJP Government: نیٹ پیپر لیک پر آر پار! مرکزی وزیر جے پی نڈا کی دعوت پر سی جے پی ترجمان سوربھ داس بولے: ’’ہماری مانگیں پوری کریں، تب ہی ہمیں بلائیں‘‘
جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا احتجاج بدھ کے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران سی جے پی کے مرکزی ترجمان سوربھ داس نے کہا کہ ہمارا وقت قیمتی ہے اور ہم مرکزی وزیر جے پی نڈا سے اسی وقت ملاقات کریں گے، جب وہ ہماری مطالبات کو تسلیم کرنے اور انہیں پورا کرنے پر آمادہ ہوں۔





