Bharat Express DD Free Dish

BJP government

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جند کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہو گیا ہے، کیونکہ یہاں سے بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کی پہلی ریل گاڑی ممبئی سے تھانے کے درمیان چلی تھی، اسی طرح مستقبل میں جب بھی ہائیڈروجن ٹرین کا ذکر ہوگا تو جند، سونی پت اور ہریانہ کا نام بھی فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے الزام لگایا کہ حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کے بجائے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اتنی بڑی مالی بے ضابطگی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔

 اندرپرستھ وکاس پارٹی کے کونسلروں کے بی جے پی میں انضام کرنے پر دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مرکز، دہلی اور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی حکومت سے ترقی کو تیز رفتار ملے گی۔ دارالحکومت دہلی کو کلین، گرین اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے ہم سبھی مل کر کام کریں گے۔

رام مندر کے بعد دیگر مندروں میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کے سوال پر عمران مسعود نے الزام لگایا کہ پورے سسٹم میں بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے پیچھے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا کردار ہے اور مذہبی اداروں پر کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک، خصوصاً مغربی بنگال، ایک ایسے عظیم سپوت کو یاد کر رہا ہے جس نے ہندوستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔

سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اوردیگر بااثرشخصیات پربدعنوانی کے حالیہ الزامات اخلاقی اقدار اور جوابدہی کے گہرے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بدعنوانی اب صرف سیاست، بیورو کریسی یا کاروباری دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ان اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے، جن پرلاکھوں افراد اپنی عقیدت کا اظہارکرتے ہیں۔

مغربی بنگال میں ’’انڈوں سے حملے‘‘ کا رواج عام ہوگیا ہے۔ جہاں ناراض شہریوں نے سیاست دانوں پرانڈے پھینکے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کوروکنے کے لئے گائیڈ لائنس بنانے اورتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی کی حفاظت کویقینی بنائے اورایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد میں"ٹریڈرس ویلفیئر ڈے" کے موقع پر 365 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد اب ایک عالمی برآمدی مرکزکے طور پر جانا جاتا ہے، نہ کہ کرفیو کے پابند شہر کے طورپر۔ سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی پرتنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں بابرکی نہیں بلکہ رام راج کی حکومت ہوگی۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے سے ملک کے حالات انتہائی مایوس کن اور خطرناک ہیں، لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، امید افزا بات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے، ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں حالات کے رحم وکرم پر نہیں رہتیں۔ بلکہ اپنے کردار وعمل سے حالات کا رخ پھیر دیتی ہیں۔