Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا کا انتخاب12 دنوں بعد،مرکزی وزیرکے دعوے نے ہر کسی کو کردیا حیران

ان میں دعویٰ کہا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 19 اپریل کو ہیں۔حالانکہ الیکشن کمیشن وضاحت دیتے دیتے پریشان ہے۔ ای سی آئی نے ایسے پیغامات کو مکمل طور پر فرضی قرار دیا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے تعلق سے اتوار (25 فروری) کو بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ریڈی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات اپریل 2024 کے پہلے ہفتہ میں ہوں گے۔یعنی 12 دنوں بعد لوک سبھا کا انتخاب ہوگا۔تلنگانہ ریاستی صدر ریڈی میدک لوک سبھا میں پارٹی کی وجے سنکلپ یاترا انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بھی بی جے پی کی جیت کی پیشین گوئی کی ہے۔ انہوں نے ایک بڑا دعویٰ بھی کیا ہے اور پیشین گوئی کی ہے کہ کانگریس کی حکومت والی ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ ریاستوں میں بی جے پی کتنی سیٹیں حاصل کرے گی۔

جی کشن ریڈی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہماچل پردیش میں 4 پارلیمانی سیٹیں جیت لے گی۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں بی جے پی 25 سیٹیں جیت لے گی۔ جہاں تک ریاست تلنگانہ کی سیٹوں کا تعلق ہے، یہاں بی جے پی حیران کن تعداد میں سیٹیں حاصل کرے گی۔اس دوران لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کو لے کر سوشل میڈیا پر بہت سے پیغامات وائرل ہو رہے ہیں۔ ان میں دعویٰ کہا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 19 اپریل کو ہیں۔حالانکہ الیکشن کمیشن وضاحت دیتے دیتے پریشان ہے۔ ای سی آئی نے ایسے پیغامات کو مکمل طور پر فرضی قرار دیا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس قسم کا اعلان ٹیکسٹ اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے نہیں کیا جاتا ہے۔

الیکشن کی تاریخوں کو لے کر پیدا ہونے والی الجھن کے درمیان کمیشن نے ہفتہ (24 فروری) کو واضح کیا تھاکہ وائرل ہونے والا پیغام مکمل طور پر جعلی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا،لوک سبھا الیکشن 2024کے شیڈول کے بارے میں واٹس ایپ پر ایک فرضی پیغام شیئر کیا جا رہا ہے۔،اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔حالانکہ جی کشن ریڈی کے دعوے پر الیکشن کمیشن نے علیحدہ ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read