Bharat Express

17th lok sabha

غور طلب ہے کہ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے پیسے لے کر لوک سبھا میں سوال پوچھنے پر پارلیمنٹ سے ان کی رکنیت کی منسوخی کے خلاف اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 3 جنوری 2024 کو لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا تھا۔

پون سنگھ نے پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنائے جانے کے بعد اپنی ہی پارٹی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی لسٹ میں آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا ،جہاں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا کے ساتھ مقابلہ متوقع تھا لیکن اس سے پہلے ہی پون سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان فرحان کے مطابق جس طرح پانڈووں نے مہابھارت کی جنگ میں صرف پانچ گاؤں مانگے تھے، اسی طرح اویسی یوپی میں اسی میں سے صرف پانچ سیٹیں چاہتے ہیں۔ اگر اکھلیش یادو اس سے اتفاق کرتے ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ انہیں سبق سکھانے کے لیے اسد الدین اویسی حیدرآباد کے ساتھ یوپی کی ایک سیٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

ان میں دعویٰ کہا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 19 اپریل کو ہیں۔حالانکہ الیکشن کمیشن وضاحت دیتے دیتے پریشان ہے۔ ای سی آئی نے ایسے پیغامات کو مکمل طور پر فرضی قرار دیا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

17ویں لوک سبھا کا آخری سرمائی اجلاس آج ختم ہو گیا ہے جو کہ ارکان پارلیمنٹ کی ریکارڈ معطلی کی وجہ سے ملک کی سیاسی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔