بھوجپوری سوپر اسٹار اور بی جے پی رہنما پون سنگھ نے پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنائے جانے کے بعد اپنی ہی پارٹی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی لسٹ میں آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا ،جہاں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا کے ساتھ مقابلہ متوقع تھا لیکن اس سے پہلے ہی پون سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ پون سنگھ نے ٹکٹ دینے اور بھروسہ جتانے کیلئے پارٹی کا شکریہ ضرور ادا کیا ہے ،لیکن واضح طور پر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیوں آسنسول سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے البتہ انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ وہ کسی کارن آسنسول سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔
भारतीय जनता पार्टी के शीर्ष नेतृत्व को दिल से आभार प्रकट करता हु।
पार्टी ने मुझ पर विश्वास करके आसनसोल का उम्मीदवार घोषित किया लेकिन किसी कारण वश में आसनसोल से चुनाव नहीं लड़ पाऊंगा…@JPNadda— Pawan Singh (@PawanSingh909) March 3, 2024
The INDOMITABLE SPIRIT AND POWER OF THE PEOPLE OF WEST BENGAL. 💪🏻#Jonogorjon https://t.co/UnF6MybwCF
— Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) March 3, 2024
پون سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پارٹی نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے آسنسول سے امیدوار قرار دیا۔ لیکن کسی وجہ سے میں آسنسول سے الیکشن نہیں لڑ سکوں گا۔ پون سنگھ کے اس پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ان پر طنز کیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے لکھا، ‘مغربی بنگال کے لوگوں کا ناقابل تسخیر جذبہ اور طاقت۔
بھارت ایکسپریس۔