Bharat Express DD Free Dish

G. Kishan Reddy

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جی کشن ریڈی اپنی بے لوث محنت اور قومی ترقی کے تئیں عزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مرکزی وزیر، جی کشن ریڈی نے اصلاحات اور مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے کوئلہ اور کانکنی کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تلنگانہ کے ورنگل میں واقع پی ایم متر میگا ٹیکسٹائل پارک بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت کو نئی رفتار دینے کے لیے تیار ہے۔ ورنگل میں بننے والا پی ایم مترا کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک (KMTP) ملک کے ٹیکسٹائل شعبے کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کوئلہ بھارت کی ترقی کے سفر اور 'وکست بھارت 2047' کے وژن میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ سوموار کو وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مرکزی کوئلہ اور کان کنی وزیر جی کرشن ریڈی کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں گزشتہ 11 سالوں میں بھارت کے کوئلہ شعبے کی ترقی اور اس کے مستقبل کے ایندھن کے طور پر ارتقاء کو اجاگر کیا گیا۔

تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوش محل کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ بی جے پی صدرعہدے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

 یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! میں بھگوان تروپتی بالاجی سے آپ کی اچھی صحت، لمبی زندگی اور کامیاب زندگی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب میں تمام مذاہب کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آف شور معدنیات کے آغاز کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ یہ نیلامی اور تلاش ہندوستان کی نیلی معیشت کو کھول دے گی اور کان کنی کے شعبے کو وکست بھارت کے سفر کا حصہ بننے کی اجازت دے گی۔

ایک پریس ریلیز کے ذریعے  جی کشن ریڈی نے این سی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں گاندربل میں شرمناک شکست کے بعد عمر عبداللہ آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں دوبارہ شکست سے خوفزدہ ہیں۔

کشن ریڈی نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی پاکستان کے ساتھ تجارت کی بات کر رہی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا ہے یا مرکزی حکومت کا؟