Rahul Gandhi
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نیٹ پیپرلیک معاملے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پیپرلیک نہیں روک پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نیٹ کے پیپرلیک ہوئے ہیں اور یوجی سی کے پیپرمنسوخ بھی ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نریند مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان کی لڑائی کو روک دیا تھا۔ اسرائیل اورغزہ کی لڑائی بھی روک دی تھی۔ ہندوستان میں پیپرلیک کو نریندرمودی نہیں روک پا رہے ہیں یا نہیں روک رہے ہیں۔ ہندوستان کے طلبا کو نقصان ہو رہا ہے۔ یہ طلبا کا مستقبل ہے۔ آپ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ تعلیم سے متعلق اداروں اورتنظیموں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ ہرپوسٹ پراسی تنظیم کا قبضہ ہے۔ اسے بدلنا ہوگا۔ انتخابی منشورمیں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ یونیورسٹی کے ضوابط کا اندازہ لگانا ہوگا۔ اپوزیشن دباؤ ڈال کر یہ دو کام حکومت سے کروانے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے لئے بہت کم راستے ہیں۔ پہلے روزگار کے مواقع ختم کردیئے تھے۔ اب امتحان میں دھاندلی ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کے پاس جانے کے کوئی راستے نہیں بچے ہیں۔ سبھی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
#WATCH | Delhi: On NEET issue & UGC-NET exam cancellation, Congress MP Rahul Gandhi says, “The education system has been captured by one organisation. They put their people on every post. It will have to be reversed. Secondly, in the manifesto, we clearly said that taking action… pic.twitter.com/o8wRE0TDUT
— ANI (@ANI) June 20, 2024
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے، جو بھی پیپرلیک کروایا ہے۔ اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سخت قانون ہونا چاہئے۔ اگرآپ میرٹ کے بیسس پرجاب نہیں دیں گے۔ نا اہل لوگوں کو وائس چانسلر بنائیں گے۔ امتحان لینے کے جوادارے ہیں، اس میں اپنے لوگوں کو لائیں گے، تو وہ اس کے ذمہ دارہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اہم وجہ یہ ے کہ ایسے لوگوں کوعہدے پربٹھایا گیا ہے، جو اہل نہیں ہیں۔ پہلے اس کا اصل مرکز مدھیہ پردیش ہوا کرتا تھا۔ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ اس کی تجربہ گاہیں گجرات اورمدھیہ پردیش ہیں۔ جب تک ہندوستان کے ادارے ان کے ہاتھ سے نہیں چھینتے یہ بڑھتا جائے گا۔
#WATCH | Delhi: On NEET issue & UGC-NET exam cancellation, Congress MP Rahul Gandhi says, “…It’s happening because all our institutions have been captured. Our Vice-Chancellors are placed not based on merit. But because they belong to a particular organization. And this… pic.twitter.com/mgRPXjEiv2
— ANI (@ANI) June 20, 2024
وزارت تعلیم نے کیا بڑا اعلان
ملک میں پیپرلیک کا تنازعہ تھمتا نہیں نظرآرہا ہے۔ ایک طرف نیٹ پیپرلیک تو دوسری طرف یوجی سی نیٹ پیپرلیک تنازعہ۔ نئے نئے انکشاف سے ہنگامہ برپا ہے ہوا ہے، لہٰذا آج مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کی گئی اور ہرایک سوال کا جواب دینے کی کوشش کی گئی۔ وزارت تعلیم نے مانا کہ پیپرمیں کچھ توگڑبڑی ہوئی ہے، تبھی یوجی سی نیٹ 2024 امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ وہیں، وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری گووند جیسوال نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ہمارے لئے طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے، اس میں کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کے لئے تیارہیں۔ وہیں، نیٹ یوجی پیپرلیک کے بارے میں وزارت تعلیم نے کہا کہ معاملے میں بہارسے کئی طرح کے اِن پُٹ آرہے ہیں۔ جب تک کوئی پختہ اِن پُٹ نہیں آتا ہے، تب تک کسی بھی نتیجے پرپہنچنا جلد بازی ہوگی۔ جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ہم بہار-گجرات کنکشن اورگریس مارک والے سبھی موضوع کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں ای اویوجانچ جاری ہے، گریس معاملے کوحل کرلیا گیا ہے۔ حکومت نے رپورٹ منگوائی ہے۔ کچھ غلط نکلا توکارروائی کی جائے گی۔
وزارت داخلہ سے ملا تھا اِن پُٹ
نیٹ پیپرلیک کے بارے میں جوائنٹ سکریٹری گووندجیسوال نے پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ سے ملنے والے اِن پُٹ کے بعد ایسا لگا کہ معاملے میں کچھ گڑبڑی ہوئی ہے، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے امتحان رد کردیا گیا ہے۔ اب جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گڑبڑی کا اِن پُٹ یوجی سی کو ملا تھا اوریہ اِن پُٹ ٹیکنیکل نیچرکا تھا۔ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ثبوت ملنے کے بعد ہم ایکشن لینے کے لئے تیارہیں۔
بھارت ایکسپریس۔