Bihar Floor Test: بہار میں فلورٹسٹ سے پہلے بڑا سیاسی ڈرامہ، بی جے پی، جے ڈی یو اور آرجے ڈی اراکین اسمبلی غائب، چیتن آنند کی نتیش کمار سے ملاقات، یہاں جانئے تازہ اپڈیٹ
بہار کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی، اس کا تھوڑی دیرمیں ہی فیصلہ ہوا جائے گا۔ نتیش کمار کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے، اس کے لئے بہار اسمبلی کا سیشن شروع ہوگیا ہے۔
Bihar Assembly Row: تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا – نہیں دیں گے استعفیٰ
بہار کی سیاست ابھی اپنے عروج پر ہے۔ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے بدھ کے روز اپنا رخ واضح کردیا ہے۔
Nitish Kumar New Government: نتیش کمار کی نئی حکومت کو اسمبلی میں ثابت کرنے ہوگی اکثریت، 10 فروری کو ہوگا فلور ٹسٹ
پارلیمانی امور کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں کل 12 کام کے دن ہوں گے اورریاستی بجٹ 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔
Prashant Kishor On Nitish Kumar: نتیش کمار کے یوٹرن پر پرشانت کشور کی بڑی پیشن گوئی، کہا اگر ایسا نہ ہوا تو اپنے کام سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا
اس سے قبل نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا تھا کہ اگر نتیش کمار انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑیں گے تو انہیں لوک سبھا انتخابات میں پانچ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ اگر اسے پانچ سے زیادہ سیٹیں ملیں تو وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں گے۔
Bihar Politics: بہار میں سیاسی ہلچل تیز ! لالو یادو سے اسمبلی اسپیکر کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم
حال ہی میں وزیر اعلی نتیش کمار نے جے ڈی یو کے صدر کے عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے ہیں ،جس کے بعد سے بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں
Bihar Caste based census report: بہار میں کون کتنا غریب،کتنا امیر، حکومت کی طرف سے اعداد وشمار جاری، دیکھئے بہار میں امیری اور غریبی کی تصویر
بہارحکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر غریب درج فہرست ذاتوں میں شامل ہیں۔ ایس سی کمیونٹی کی 42.93 فیصد آبادی غریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم درج فہرست قبائل کی بات کریں تو اس برادری کے 42.70 فیصد خاندان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
Nitish Kumar Remarks On Women: یہ اسمبلی ہے، تھیٹر نہیں…’، اسد الدین اویسی نے خواتین سے متعل بیان پر نتیش کمار کو گھیرا
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل (7 نومبر 2023) کو آبادی کو کنٹرول کرنے میں خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ خواتین کی تعلیم سے ریاست میں آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔
Bihar Lathi Charge: پٹنہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کارکن کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ
پٹنہ میں جمعرات 13 جولائی کو بی جے پی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی چارج میں پارٹی لیڈر کی موت کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ بی جے پی کارکن بھوپیش نارائن نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے
Bihar Assembly Uproar: بہار اسمبلی میں بی جے پی کا زبردست ہنگامہ، بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ کو مارشلوں نے گھسیٹتے ہوئے کیا ایوان سے باہر
اپوزیشن لیڈر وجے سنہا نے کہا کہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ مخالفت بڑھتا ہوا دیکھ کر اسپیکر نے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی، لیکن بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ میز پر چڑھ گئے، جس کے بعد مارشلوں نے انہیں ایوان سے باہر کردیا۔
BJP leader killed in police lathicharge in Bihar: بہار میں پولیس کی لاٹھی چارج میں بی جے پی رہنما کی موت،سشیل مودی کی ریاستی حکومت پر تنقید
بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والے بی جے پی لیڈروں پر لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولس نے طاقت کا استعمال کیا