Bharat Express

Bihar Assembly

جمعرات کے روز جیسے ہی بہاراسمبلی کا سیشن شروع ہوا، بی جے پی اراکین اسمبلی ویل میں آکرہنگامہ کرنے لگے۔ جس کے بعد مارشلوں نے دو بی جے پی اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہرکر دیا۔ اس کے بعد بھی بی جے پی لیڈران کی طرف سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

مانسون سیشن کے دوران اسمبلی میں جم کرہنگامہ ہوا۔ ایوان میں بی جے پی رکن اسمبلی نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

10 اگست کو نتیش کمار نے گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار کی اور ریاست میں آٹھویں بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو ایک بار پھر ریاست میں بہار کا نائب وزیر اعلی بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ  بھی کر رہے تھے۔ اس پر نتیش بھڑک اٹھے۔ بی جے پی رکن کی طرف انگلی اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت امتناع کے حق میں تھے۔ تمہیں کیا ہوا، ارے اے... تم بول رہے ہو؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ لوگ ہی گڑبڑ کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے اس انداز میں ناراضگی سے بی جے پی میں ملے جلے تاثرات ہیں