Bharat Express

Bihar Floor Test: بہار میں فلورٹسٹ سے پہلے بڑا سیاسی ڈرامہ، بی جے پی، جے ڈی یو اور آرجے ڈی اراکین اسمبلی غائب، چیتن آنند کی نتیش کمار سے ملاقات، یہاں جانئے تازہ اپڈیٹ

بہار کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی، اس کا تھوڑی دیرمیں ہی فیصلہ ہوا جائے گا۔ نتیش کمار کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے، اس کے لئے بہار اسمبلی کا سیشن شروع ہوگیا ہے۔

تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

بہارکی سیاست کے لئے آج یعنی پیر کا دن (12 فروری) کافی اہم ہے۔ عظیم اتحاد کا ساتھ چھوڑکراین ڈی اے کے ساتھ حکومت بنانے والے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی آج اسمبلی میں اصل امتحان ہے۔ انہیں اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔ اس کے لئے اسمبلی سیشن کا آغازبھی ہوچکا ہے۔ بہاراسمبلی اسپیکراودھ بہاری چودھری اپنے عہدے پربنے ہوئے ہیں اورانہوں نے اسمبلی کی کارروائی بھی شروع کی۔ ایسے میں سبھی کی نظریں اب نتیش کمارکی سیاسی ریاضی پرمرکوزہیں۔ فلورٹسٹ سے ایک دن پہلے یعنی اتوارکی صبح سے لے کررات تک پٹنہ میں سیاسی ہلچل بھی دیکھنے کوملی۔

بہاراسمبلی میں فلورٹسٹ سے پہلے ایک بڑا سیاسی کھیل بھی دیکھنے کوملا۔ جب اسمبلی سیشن سے پہلے بہارکے مافیا آنند موہن کے بیٹے چیتن آنند اپنے والد آنند موہن اورماں لولی آنند کے ساتھ وزیراعلیٰ نتیش کمارکی رہائش گاہ پہنچے اورمل کرنکل گئے۔ چیتن آنند کل تیسجوی یادوکی رہائش گاہ پرتھے۔ چیتن آںند کے بھائی نے ان کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا اوراس کے بعد پولیس تیجسوی یادوکی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، جہاں وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس واپس آگئی تھی، لیکن دیررات پولیس دوبارہ پہنچ گئی، جس کے بعد چیتن آنند اپنے گھرپہنچ گئے تھے۔

وہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی مشری لال یادواوررشمی ورما بہاراسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔ وہیں جے ڈی یوکی رکن اسمبلی بیما بھارتی اوردلیپ رائے نہیں پہنچے ہیں۔ جبکہ چیتن آنند اورنیلم دیوی اسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔ آرجے ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرجے ڈی کے دونوں اراکین اسمبلی کوبرسراقتدارجماعت کے وہپ کے کمرے میں رکھا گیا ہے۔

ایک طرف نتیش کمارنے اپنی پارٹی کے لیڈروجے چودھری کی رہائش گاہ پرجے ڈی یوکے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی تودوسری طرف تیجسوی یادونےعظیم اتحاد کے سبھی اراکین اسمبلی کواپنی رہائش پرہی روک لیا۔ دونوں ہی طرف سے اراکین اسمبلی کے رہنے، کھانے، پینے اورسونے کا انتظام کیا گیا ہے، جس وقت نتیش کمارنے عظیم اتحاد کوچھوڑکراین ڈی اے کے ساتھ گئے تھے، اس وقت تیجسوی یادونے کہا تھا کہ ابھی تک کھیل باقی ہے۔ وہیں تیجسوی یادواب تک اپنی رہائش گاہ پراراکین اسمبلی کے ساتھ حکمت عملی بناتے ہوئے نظرآئے۔

بھارت ایکسپریس۔