Bharat Express

ayodhya ram mandir

بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر سنگھ کے مندر کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔روہتاس میں ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  آر جے ڈی رہنما چندر شیکھر نے کہا کہ مندر کا راستہ غلامی کا راستہ ہے جب کہ اسکول کا راستہ روشنی کا راستہ دکھاتا ہے۔

اتر پردیش میں بہت سے حساس اور مذہبی مقامات ہیں۔ ان اہم مقامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 2020 میں ہی یو پی ایس ایس ایف کی تشکیل کی تھی۔ اتر پردیش کی خصوصی سیکورٹی فورس اتر پردیش کے تمام مذہبی مقامات اور حساس علاقوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رہی ہے۔

اجلاس کے دوران جمعیت نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے عہدیدار ذاتی طور پر سیکولر سیاسی جماعتوں کی حمایت کر سکتے ہیں۔

Bharat Express Survey: سروے میں بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے ایودھیا پر ہو رہی سیاست کے موضوع پر عوام کی نبض ٹٹولنے کی کوشش کی۔ اس کے اعدادوشمارشام پانچ بجے جاری کئے جائیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے رام مندر کے افتتاح سے پہلے ایک بارپھر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد انہدامی کارروائی ہمیشہ لوگوں کی یادوں میں رہے گی۔

سوامی ابھیشیک برہم چاری نے کہا کہ بھگوان رام کے وجود پر سوال اٹھانے والوں کو ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھگوان رام کا جھنڈا بلند کیا وہ آج چمک رہے ہیں۔

عالم باغ کے رہنے والے بھارتیہ کسان منچ کے قومی صدر دیویندر کمار تیواری نے یو پی 112کو ایکس  پرٹیگ کرکے ایک پوسٹ کی تھی۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 27 دسمبر کو زبیر خان نامی شخص نے ان کی ای میل پر دھمکی آمیز میل بھیجی تھی۔ دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اسے، شری رام مندر، سی ایم یوگی اور ایس ٹی ایف چیف کو بم سے اڑا دیں گے۔

رام مندر کی پران پرتیشٹھا 22 جنوری کو ہونے جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس تقریب میں تقریباً ایک لاکھ عقیدت مند ایودھیا پہنچیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی پران پرتیسٹھا تقریب میں شرکت کریں گے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے  لیڈر سنجے راوت نے کچھ دن پہلے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور اس پر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ممبر منوج کمار جھا نے کہا کہ بھگوان رام وزیر اعظم مودی سے بھی پوچھیں گے کہ نوجوانوں کے لیے نوکریاں کہاں ہیں اور ملک میں اتنی مہنگائی کیوں ہے؟