ایودھیا رام مندر پر بھارت ایکسپریس کا ایک اور بڑے سروے۔
Bharat Express Ayodhya Ram Mandir Survey: لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان 22 جنوری کو رام مندر کا افتتاح ہونے والا ہے۔ ایسے میں بھارت ایکسپریس نے ایودھیا پرسب سے بڑا اوپینین پول کیا ہے۔ اس سروے میں بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے ایودھیا پر ہو رہی سیاست کے موضوع پر عوام کی نبض ٹٹولنے کی کوشش کی۔ اس کے اعدادوشمار شام پانچ بجے جاری کئے جائیں گے۔ اوپینین پول کے دوران عوام سے پوچھے گئے سوالوں کا عوام نے دل کھول کر جواب دیا۔ اس سے پہلے بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے ایک سروے کیا تھا، جس میں عوام کے دل میں کیا چل رہا ہے۔ اس کے اعدادوشمار ہم نے آپ کو دکھائے تھے۔
لوک سبھا الیکشن میں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا موضوع کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس لئے ہماری ٹیم نے ایودھیا پر ہو رہی سیاست پرعوام کا موڈ جاننا چاہا۔ آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سروے کے دوران عوام سے کیا سوال کئے گئے۔
سروے کے دوران عوام سے پوچھے گئے سوال
1- کیا ایودھیا پر سیاست کرنا اپوزیشن کی مجبوری ہے؟
2- کیا رام مندر سے متعلق اپوزیشن مذہبی بحران میں ہے؟
3 کیا اکثریتی طبقے کی جذبات کا خیال رکھنا غلط ہے؟
4- کیا بی جے پی ہندتوا اور راشٹرواد کی سیاست سے خوشنودی کا جواب دے سکتی ہے؟
5- کیا بی جے پی ہندتوا کے موضوع پر یوپی میں ذات پات پرمردم شماری کے اثرکو کم کرسکتی ہے؟
6- کیا یوپی میں مودی-یوگی کی ڈبل انجن کی حکومت کا اپوزیشن کے پاس کاٹ نہیں ہے؟
7- کیا بی جے پی کی جیت کے لئے مودی ہی سب سے بڑے اور واحد چہرہ ہیں؟
8- کیا جنوبی ہندوستان میں ہندو اور سناتن مخالف سیاست پر کانگریس کی اسے شمالی ہندوستان میں نقصان پہنچا سکتی ہے؟
9- انڈیا الائنس کے پاس سب سے مضبوط چہرہ کون سا ہے؟
-بھارت ایکسپریس