Bharat Express

ayodhya ram mandir

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایودھیا دورے کے دوران میرا مانجھی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے نشاد خاندان اور اجولا اسکیم کے استفادہ کنندگان سے بھی ملاقات کی۔ اب وہ تھوڑی دیر میں ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں فوجیوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر پاکستان سے بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ دوستی اور بات چیت ہونی چاہیے۔

پی ایم مودی آج صبح 10.45 بجے خصوصی طیارے سے ایودھیا ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ اس کے بعد، صبح 10.50 بجے ایئرپورٹ سے ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے۔ 11.10 بجے ایودھیا ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے۔

وزیر اعظم آئندہ تعمیر ہونے وا لے شری رام مندر تک رسائی میں اضافہ کے لیے، ایودھیا میں چار نئی تعمیر شدہ، چوڑی اور خوبصورت سڑکوں ، رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ، اور شری رام جنم بھومی پتھ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاورانہیں قوم کے نام وقف بھی کریں گےجس سے شہری بنیادی ڈھانچے میں استحکام پیدا ہوگا۔

دریں اثنا، آج سی اے ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور کھنڈیلوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے 22 جنوری کو "رام راجیہ ڈے" کے طور پر اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔