Bharat Express

Asaduddin Owaisi

اسد الدین اویسی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں کہا کہ میں پچھلے 30 سال سے کہہ رہا ہوں کہ اے آئی ایم آئی ایم کی مخالفت کرنے والی یہ تمام پارٹیاں چھوٹی بی جے پی ہیں

مہاراشٹر میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سیکولرازم پرسوال اٹھاتے ہوئے بابری مسجد کا ذکرکیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ خواجہ اجمیری کی درگاہ پر نریندر مودی چادر چڑھانے کا کام تو کرتے ہیں، لیکن یہ کون سی محبت ہے کہ آپ مسجد کو ہم سے چھیننا چاہتے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے نہ صرف بی جے پی بلکہ کانگریس، این سی پی اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس اور شیوسینا کے اتحاد پر سوال اٹھائے۔

اویسی کی نظر بہار کے سیمانچل علاقوں پر ہے جہاں مسلمانوں کی کافی آبادی ہے۔ وہ پہلے ہی بہار اسمبلی انتخابات میں یہاں اپنے امیدوار کھڑے کر چکے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بہار کے سیمانچل علاقے کے تین روزہ دورے پر ہیں، جسے مسلم اکثریتی علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سیمانچل خطے میں بہار کے چار شمال مشرقی اضلاع، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار شامل ہیں۔

 لوک سبھا میں رام مندر سے متعلق اسدالدین اوسی نے کہا کہ وہ مریادا پرشوتم رام کا احترام کرتے ہیں اورناتھو رام گوڈسے سے نفرت کرتے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ 16 دسمبر، 1992 کو پارلیمنٹ میں ایک تجویزمنظورکرکے کہا گیا کہ کس طرح سے وی ایچ پی، بجرنگ دل اورآرایس ایس نے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلایا اور مسجد کو گرایا گیا۔ اس لوک سبھا میں مسجد منہدم کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوغیرمنقسم خاندان کو چھوا نہیں گیا ہے۔ کیوں؟ اگر آپ جانشینی اور وراثت کے لیے یکساں قانون چاہتے ہیں تو ہندوؤں کو اس سے باہرکیوں رکھا گیا ہے؟

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی، کانگریس اورآرایل ڈی الائنس کا حصہ ہیں۔ وہیں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سماجوادی پارٹی نے اپنے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔