Union Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کو دیے چار بڑے تحفے، مصنوعی ذہانت پر مبنی موبائل طبی یونٹوں کی تعیناتی
صحت کی سہولیات کے دائرے کو وسیع کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست کے 11 سرحدی اضلاع میں جدید ترین موبائل طبی یونٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ یونٹ ٹیلی میڈیسن سہولت، مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹی بی کی جانچ کے لیے جدید آلات، ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں، ای سی جی آلات اور جدید تجربہ گاہوں سے لیس ہیں۔ان سہولیات کے ذریعے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب ہی بہتر طبی علاج فراہم کیا جا سکے گا۔
Earthquake-Resistant NDRF Complex Built in Arunachal: اروناچل پردیش میں زلزلہ مزاحم این ڈی آر ایف کمپلیکس تیار، 8 ریاستوں کی ایس ڈی آر ایف کو ملے گی تربیت: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ جب کرن رجیجو وزارت داخلہ میں تھے، تب انہوں نے اروناچل پردیش میں این ڈی آر ایف کی 12ویں بٹالین کی بنیاد رکھی تھی۔ انہیں خوشی ہے کہ آج افتتاح کے موقع پر بھی کرن رجیجو یہاں موجود ہیں۔
Inauguration of a new campus in Itanagar: این ڈی آر ایف کی 12ویں بٹالین کا کیمپس پورے شمال مشرقی خطے کے لیے حفاظتی مرکز ہوگا: امت شاہ
ایٹا نگر میں نئے کیمپس کا افتتاح، آٹھوں شمال مشرقی ریاستوں کی ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو بھی دی جائے گی تربیت۔ اولمپک سائز کا سوئمنگ پول عوام کے لیے مفت کھولنے کا اعلان۔
Amit Shah Arunachal Speech: ’باہر سے ایک لیٹر دودھ بھی نہیں آئے گا‘، ایٹا نگر میں امت شاہ نے پیش کیا خود کفیل اروناچل پردیش کا منصوبہ
دودھ، انڈے، گوشت اور مچھلی کی پیداوار میں ریاست کو خود کفیل بنانے کا ہدف، 32 ہزار خاندانوں کو ملے گا فائدہ
Amit Shah to attend Cooperative Conference in today: امت شاہ آج ایٹا نگر میں کوآپریٹو کانفرنس میں کریں گے شرکت، سائبر جرائم اور آفات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے پر ہوگا تبادلہ خیال
مرکزی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز اروناچل پردیش میں امن و امان، داخلی سلامتی اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا، چین سے متصل 1126 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زور۔
HM Amit Shah Statement: وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کے ترقیاتی منصوبوں کا لیا جائزہ، کہا- وادیٔ کشمیر میں اب ایک بھی مقامی دہشت گرد نہیں بچا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کے دورے کے دوران ریاست کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ اس سے قبل انہوں نے باندر دیوا میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ’بڑا کھانا‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر وادی میں اب کوئی مقامی دہشت گرد سرگرم نہیں بچا ہے اور جو باقی ہیں، وہ غیر ملکی دہشت گرد ہیں۔
Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ اروناچل پولیس کو پیش کریں گے پریزیڈنٹس کلر اعزاز، ایٹا نگر میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی لیں گے جائزہ
ولیس اعزاز کی تقریب کے بعد امت شاہ ترقیاتی امور پر اعلیٰ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ دوپہر 2:30 بجے ایٹا نگر کے لوک بھون میں وہ اروناچل پردیش کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اس میٹنگ میں ریاست میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی صورت حال، ان کی پیش رفت اور مقررہ وقت پر تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ا
Amit Shah Begins Three-Day Arunachal Visit Today: امت شاہ کا اروناچل پردیش کا تین روزہ دورہ آج سے شروع، سیانگ منصوبہ اور سرحدی سلامتی پر ہوگی بات چیت
مرکزی وزیر داخلہ ریاستی حکومت کے ساتھ ترقی، امن و امان اور داخلی سلامتی کے امور کا جائزہ لیں گے، پولیس اہلکاروں کو اعزاز اور نئے سرکاری ملازمین کو تقرری نامے بھی دیں گے
PM Modi Extends Wishes To Kiren Rijiju: وزیراعظم مودی نے کرن رجیجو کو سالگرہ کی دی مبارک باد، کہا-’’پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل‘‘
وزیراعظم نے شمولیتی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پارلیمانی مباحثوں کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی وزیر کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے مرکزی وزیر کی صحت و تندرستی اور طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Border face-off: اروناچل پردیش میں آمنے سامنے کی صورت حال پر چین کا ردعمل، کہا-’’ہم معاہدے پر پوری طرح کررہے ہیں عمل‘‘
جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ مبینہ طور پر جاری آمنے سامنے کی صورت حال سے متعلق اطلاعات پر حکومت کا موقف واضح کیا تھا۔ وزارت نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ جب چینی افواج طے شدہ گشت کے طریقوں سے انحراف کرتی ہیں تو ہندوستان اور چین کے سرحدی علاقوں میں صورت حال وقتاً فوقتاً متاثر ہوتی ہے۔





