Bharat Express

Arunachal Pradesh Election 2024: بھارتیہ جنتا پارٹی نےشمال مشرق میں حاصل کی جیت ؟ کرن رجیجو نے بی جے پی کی کامیابی کا بتایاراز

نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جن 14 سیٹوں پر شکست کھائی ہے۔ ان میں سے کچھ پر ہار کا مارجن بہت کم رہا ہے۔ اس علاقے میں حقیقی ترقی ہوئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نےشمال مشرق میں حاصل کی جیت ؟ کرن رجیجو نے بی جے پی کی کامیابی کا بتایاراز

اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات 2024 کے نتائج 2 جون 2024 کو آئے۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بار پھر اپنی طاقت برقرار رکھی ہے۔ بی جے پی نے اسمبلی کی 60 میں سے 46 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت حاصل کر لی ہے۔

اروناچل پردیش میں بی جے پی کی اس کامیابی کا خوب چرچا ہے۔ ان سب کے درمیان مرکزی وزیر اور اروناچل پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کرن رجیجو نے اس ریاست میں بی جے پی کی شاندار کارکردگی کی وجہ بتائی ہے۔ میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجیجو نے بتایا کہ کیوں بی جے پی یہاں مسلسل انتخابات جیت رہی ہے اور شمال مشرقی خطے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

‘بی جے پی نے پورے علاقے کی ترقی کی’

نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جن 14 سیٹوں پر شکست کھائی ہے۔ ان میں سے کچھ پر ہار کا مارجن بہت کم رہا ہے۔ اس علاقے میں حقیقی ترقی ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں حقیقی تبدیلی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بی جے پی کو پسند کررہے ہیں۔

‘پی ایم مودی کی دور اندیش قیادت پارٹی کو فتح دلارہی ہے’

رجیجو نے بات چیت میں کہا کہ اروناچل کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کی بہتر کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ پی ایم مودی کی دور اندیش قیادت ہے۔ یہ علاقہ جغرافیہ اور ٹپوگرافی کے لحاظ سے سب سے مشکل ہے۔ آئیرپورٹ ، ریلوے لائن، سڑکوں سے جڑے گاؤں، یہ سب پہلے ایک ناممکن کام تھا، لیکن یہاں بی جے پی نے کر دکھایا۔ اسی لیے ہمیں الیکشن جیت حاصل ہوئی ہے۔

‘یہاں کے لوگوں نے تبدیلی دیکھی ہے’

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے جو تبدیلی دیکھی ہے اس سے شمال مشرق میں کسی دوسری پارٹی کو الیکشن جیتنے کا موقع نہیں ملتا۔ رجیجو نے کہا، “کانگریس کا باب بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے 60 سال تک کچھ نہیں کیا۔” رجیجو نے اس بات سے انکار کیا کہ شمال مشرق نے ہمیشہ مرکز میں اقتدار کے لیے ووٹ دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”کانگریس کی طرح مرکز میں کبھی بی جے پی کی حکومت نہیں رہی، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ شمال مشرق مرکزی حکومت کے ساتھ جاتا ہے۔
شمال مشرق کو اب لگتا ہے کہ کوئی ان کی بات سنتا ہے

رجیجو نے بتایا کہ 2015 میں اروناچل پردیش میں بی جے پی برسراقتدار آئی، مودی جی 2014 میں وزیر اعظم بنے۔ اس کے بعد سے آسام، منی پور اور تریپورہ میں بھی بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، جب کہ میگھالیہ اور سکم میں اس کی مخلوط حکومتیں ہیں۔ شمال مشرق کو اب لگتا ہے کہ کوئی ان کی بات سنتا ہے۔

بھارت ایکسپریس