Article 370 Verdict: آرٹیکل 370 پر فیصلہ، سپریم کورٹ نے کہا- آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا حکم آئینی طور پر درست
چیف جسٹس نے کہا کہ جب راجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ انضمام کا معاہدہ کیا تو جموں و کشمیر کی خودمختاری ختم ہوگئی۔ اور وہ ہندوستان کے ماتحت ہو گیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
Article 370: جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آج (11 دسمبر کو) سنائے گی اپنا فیصلہ
درخواست گزاروں کی جانب سے کپل سبل، گوپال سبرامنیم، دشینت دوے، راجیو دھون، دنیش دویدی، گوپال شنکر نارائن سمیت 18 وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔
SC to deliver verdict in Article370 case on December 11: آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ نے فیصلے کی تاریخ کردی طے،11 دسمبر کو آئے گا بڑا فیصلہ
خبر آئی ہے کہ سپریم کورٹ نے 11 دسمبر بروز سوموار کو اس پر فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں فیصلے کی تاریخ 11 دسمبر رکھی گئی ہے جس پر اب مرکزی سرکار سے لیکر جموں کشمیر کی سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ہی عام عوام کی بھی نظریں ہیں اور خاص طور پر پڑوسی ملک پاکستان بھی اس کی طرف گہر نظر رکھے ہوا ہے۔
Amit Shah briefs LS on J&K reservation bill: جموں کشمیر میں شہریوں کی ہلاکت اور علیحدگی پسندی کیلئے آرٹیکل370 ذمہ دار: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ کسی میں بھی اسے منسوخ کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ "آزادی کے بعد سے وادی میں 40,000 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ آرٹیکل 370 اس کے لئے ذمہ دار ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں لاگو کی جا رہی ہیں اور روزانہ نئے تھیٹر، کالج، ہسپتال اور نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں۔
Mirwaiz Umar Farooq’s Emotional Video in Jama Masjid: حریت کانفرنس لیڈر مولوی میر واعظ عمر فاروق کی آنکھیں ہوگئیں نم، 4 سال بعد نظربندی سے رہا ہونے کے بعد جامع مسجد میں ادا کی نماز جمعہ
حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو نظر بندی سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے ساتھ ہی انہیں سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز ادا کی۔
Mirwaiz Umar Farooq will be allowed to offer Friday prayer: میر واعظ عمر فاروق کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی دی جائے گی اجازت: مسجد حکام
میرواعظ کو آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کی تقسیم سے ایک دن قبل 4 اگست 2019 کو تمام بڑے سیاستدانوں سمیت سینکڑوں دیگر افراد کے ساتھ نظر بند کر دیا گیا تھا۔
CJI told a lawyer to disabuse his mind of the notion : چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ہوئے برہم،وکیل سے کہا ”آپ یہ خیال اپنےذہن سے نکال دیں کہ…‘‘
ایڈوکیٹ نیڈومپارا نے کہا کہ وہ آئینی بنچ کے معاملات کی سماعت کرنے والی عدالت کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ان کا اعتراض عدالت میں عوامی پالیسی کے معاملات کو عوام کو سنے بغیر سننے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بات نہیں سنی جاتی۔
Supreme Court reserves its verdict: آرٹیکل370 پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، جانئے کب آئے گا عدالت کا فیصلہ
جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہوچکی ہے ۔ قریب 16 دنوں تک مسلسل سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے اس پورے معاملے کی سماعت کی ہے اور اب اس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
Supreme Court Hearing on Article 370: ایم ایل اے رہتے ہوئے اسمبلی میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے اور ہندوستان مخالف رویہ، آرٹیکل 370 معاملے کی سماعت میں یہ نیا موڑ
Article 370 Hearing in Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 منسوخ کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
Govt revokes suspension of J&K lecturer: سپریم کورٹ کی تنقید اور ہدایت کے بعد کشمیری لیکچرار کی معطلی کو انتظامیہ نے کیا منسوخ
جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو سری نگر کے ایک سرکاری اسکول میں سیاسیات کے ایک سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا، جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔