Bharat Express DD Free Dish

Allahabad High Court

عدالت نے کہا کہ اگر دو بالغ افراد اپنی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو اسے غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی شادی شدہ مرد کا کسی بالغ خاتون کے ساتھ رہنا بذات خود جرم کے دائرے میں نہیں آتا۔

اویمکتیشورانند سرسوتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین پر توجہ نہ دیں۔ جھوٹ ہمیشہ ہارتا ہے اور سچ ہمیشہ جیتتا ہے۔ جو بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے اس اصول کو اپنانا چاہیے کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آخر کار جیت سچ کی ہوگی۔

الہ آباد ہائی  نے سنبھل میں نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ کر دیا۔ عدالت نے ڈی ایم اور ایس پی کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کریں۔ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ آپ نے جو بات کہی ہے، وہ ایسی ہے کہ یا تو استعفیٰ دیں یا پھر تبادلہ لے لیں۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش انتظامیہ کے ذریعہ سنبھل مسجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ تمام برادریوں کے پرامن طریقے سے عبادت کرنے کے حق کویقینی بنائے، خاص طورپرنجی املاک پر۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے نابالغوں کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں نامزد سوامی اویمکتیشورانند کی گرفتاری پر فی الحال پابندی عائد کر دی ہے۔

اتر پردیش میں 2026 میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کواگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے متعلق جن وجوہات کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ بیک ورڈ کمیشن کی تشکیل نہ ہونا اور ریزرویشن عمل نامکمل ہونا ہے۔ اب اس سے امیدواروں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔

ایودھیا میں 12 سال کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی آبروریزی معاملے میں بری کئے گئے سماجوادی پارٹی لیڈرمعید خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دراصل، اسپیشل کورٹ POCSO  کے فیصلے کو یوپی حکومت الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دینے کی تیاری کررہی ہے۔

یوپی کے کانپور کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی درخواست کو خارج کردیا ہے، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اتر پردیش کے کانپور کی سیسامؤ سیٹ سے سابق رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں چل رہے مقدمے کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش کے دیوریا میں واقع شہید عبدالغنی مزارکے خلاف ایس ڈی ایم کورٹ کے انہدامی کارروائی کے حکم پرعبوری روک لگا دی ہے۔ ایس ڈی ایم کورٹ نے شہید عبدالغنی شاہ مزارکومنہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔