Bharat Express

Allahabad HC

عدالت نے استفسار کیا کہ حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ بدانتظامی کے لئے آپ کو جوابدہ کیوں نہیں ہونا چاہئے؟بھارت ایکسپریس  کے مطابق جسٹس شیکھر کمار یادو نے کہا کہ مہا کمبھ میں کروڑوں عقیدت مند آئیں گے۔ تاہم مرکزی اور ریاستی حکومتیں انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایم پی برق کے خلاف جن دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہ سات سال کی سزا  ہوتی ہے۔ پولیس اس معاملے میں برک کو نوٹس جاری کرے گی۔ وہ نوٹس بھی جاری کر سکتی ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلا بھی سکتی ہے۔

مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں جسٹس شیکھر کمار یادو کے حالیہ "متنازعہ بیان" کے لیے ان کے مواخذے کی نوٹس دی۔ راجیہ سبھا میں مواخذے کے لیے دیے گئے نوٹس پر اپوزیشن کے 55 اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے مواخذے کی تحریک پر کاروائی تیز کردی گئی ہے،آج بقیہ اراکین سے دستخط کرانے کے بعد راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں نوٹس جمع کرائی جائے گی اس کے بعد سکریٹریٹ یہ طے کرے گا کہ نوٹس میں کتنا دم ہے۔

ہندوستان کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے عدالت کو بتایا ہے کہ وزارت کو راہل گاندھی کی مبینہ برطانوی شہریت کی بنیاد پر ان کی شہریت منسوخ کرنے کے مطالبے کی اطلاع ملی ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 69ہزار اساتذہ کی بھرتیوں میں ریزرویشن کی بے ضابطگیوں کا کیس ہائی کورٹ میں کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔ اساتذہ کی بھرتی میں 19 ہزار سیٹوں کی ریزرویشن کے حوالے سے بے ضابطگیوں کے الزامات تھے۔ بہت سے لوگ اس میں گڑبڑی کا الزام لگا کر عدالت گئے تھے۔

مرحوم رکن اسمبلی مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور کے رکن  پارلیمنٹ افضال انصاری کو بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔

دراصل بار ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حوالے سے میٹنگ کی اور چیف جسٹس سمیت سینئر ججز کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ تاہم ججز اور بار ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ناکام رہے۔ ایسے میں اب جج اور وکیل کے درمیان ٹکراو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام میں یقین رکھنے والے شخص کو لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے کا کوئی حق نہیں، اوریہ حق تب تو ہرگز نہیں دیا جا سکتا جب اس کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہو۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی جوڑے کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے 22 مارچ 2023 کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ایک سیکولر ریاست کو مذہبی تعلیم کے لیے بورڈ بنانے یا اس سے منسلک کسی خاص مذہب اور اسکولی تعلیم کے لیے خصوصی طور پر بورڈ قائم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔