Nagpur Blast: ناگپور میں سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں بڑا دھماکہ، کم از کم 9 افراد ہلاک، 3 کی حالت تشویشناک
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ناگپور رورل ایس پی ہرش پودار نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ناگپور کے بازارگاؤں گاؤں میں سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں دھماکے سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔
Bareilly Road Accident: ٹائر پھٹنے سے بے قابو کار ٹرک سے ٹکرائی ، 8 افراد جاں بحق
دونوں گاڑیوں کے تصادم سے اتنا زور دار دھماکہ ہوا کہ آس پاس رہنے والے لوگ جاگ اٹھے۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
Iraq University Fire: یونیورسٹی ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی، 14 افراد ہلاک اور 18 زخمی
مقامی خبر رساں ایجنسی روداؤ نے بتایا کہ آگ جمعہ کی رات تک بجھا دی گئی۔ روداؤ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ یہ علاقہ صوبہ کردستان میں آتا ہے۔
A Pilatus PC 7 Mk II aircraft crashes :تلنگانہ میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹوں کی موت
اے این آئی نے آئی اے ایف کے حوالے سے اطلاع دی کہ ایک Pilatus PC 7 Mk II طیارہ آج صبح حیدرآباد سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
Mumbai Gas Cylinder Blast: ممبئی میں سلنڈر پھٹنے سے 5 مکانات منہدم، 4 زخمی، 11 افراد کو ملبے سے نکالا گیا باہر
بی ایم سی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، حالانکہ انہوں نے زخمیوں کی اصل تعداد نہیں بتائی۔ یہ واقعہ صبح 7.50 بجے چیمبور علاقے میں گالف کلب کے قریب اولڈ بیرک میں پیش آیا۔
Earthquake In India: ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت تین ریکارڈ کی گئی،ملک کے کئی حصوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پچھلے ایک سال میں کئی ماہرین ارضیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چھوٹے زلزلے بھی بڑے زلزلے کی علامت ہو سکتے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر خطہ میں حالیہ دنوں میں زلزلے کے جھٹکوں میں اضافہ ہوا ہے
Accident: امرپالی پلاٹینم سوسائٹی سیکٹر-119 کے سامنے ایک کار میں لگی آگ، گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ دونوں لوگوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں
Uttarkashi Tunnel Collapse: اترکاشی ٹنل حادثہ میں چھٹے دن بھی بچاؤ آپریشن جاری، اندور سے لائی جارہی تیسری مشین
حکام نے بتایا کہ پھنسے ہوئے کارکنوں تک پہنچنے کے لیے مزید 30 سے 40 میٹر تک ملبہ ہٹانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوجر مشین اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی تھی تاکہ کارکنوں کو جلد از جلد بچایا جا سکے۔
Maharashtra: بھیونڈی میں دھاگے کے گودام میں لگی خوفناک آگ
خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق تھانے کے بھیونڈی علاقے میں دھاگے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔
Prayagraj: پریاگ راج جنکشن پر سہیل دیو ایکسپریس پٹری سے اتری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
نارتھ سنٹرل ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر امیت مالویہ نے بتایا کہ غازی پور سے آنند وہار ٹرمینس جانے والی سہیل دیو ایکسپریس ٹرین منگل کی رات 8.30 بجے پریاگ راج جنکشن پر پہنچی اور 8.45 پر روانگی کے فوراً بعد اس کے انجن کے چار پہیے اور پچھلی جنریٹر کار کے چار پہیے پٹری سے اتر گئے۔