مزدوروں کی گٹر کےچیمبر میں گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوئی
Mumbai Sewer drain Case: ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں دو روز قبل زیر زمین گٹر کے ایک چیمبر میں تین مزدوروں کے گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتے کے روز بڑھ کر تین ہو گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل جمعرات کی شام 15 فٹ گہرے زیر زمین گٹر کے چیمبر میں گرنے سے دو مزدورہلاک ہو گئے تھے۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ تیسرے شخص یعنی مزدور کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ امبوجاوادی کے عبدالحمید روڈ پر مالوانی گیٹ نمبر 8 پر پیش آیا۔ اہلکار نے کہا، “تیسرا مزدور، رام لگان چھوٹےلال کیوٹ (45) گزشتہ دو دنوں سے علاج چل رہا تھا اور ہ ان کی فتہ کو ا موت ہوگئی۔ اس سے قبل اس واقعہ میں 18 سالہ سورج کیوٹ اور وکاس کیوٹ (20) کی موت ہو گئی تھی۔
فائر آفیسر نے بتایا کہ تینوں کارکنوں کو نالے کی صفائی کا ٹھیکہ اس وقت دیا گیاتھا اسی دوران وہ ایک پبلک ٹوائلٹ کے نیچے بنے نالے کے چیمبر میں گر گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں باہر نکالااور قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔
مالوانی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا، “ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ ہمیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری شکایت موصول نہیں ہوئی اور اگر ہمیں کوئی او رمعاملے کا پتہ چلتا ہے تو تو ہم خود مقدمہ درج کرائیں گے۔ ہم ابھی تک تمام حقائق کی چھان بین کر رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس