Bharat Express

Road Accident in Jaunpur: یوپی کے جونپور میں خوفناک سڑک حادثہ، بس ٹریکٹر سے ٹکرائی، 6 ہلاک، 2 زخمی

حادثہ اتوار کی رات تقریباً 11:15 بجے سکرارا تھانہ علاقہ کے سمادھا گنج میں پیش آیا۔ حادثے میں بس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے

آندھرا پردیش میں پیش آیا سڑک حادثہ

Road Accident in Jaunpur:  یوپی کے کاس گنج کے بعد اب جونپور میں اتوار کی دیر رات ایک بڑا حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ جونپور میں ایک بس نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جب بہت سے مزدور ٹریکٹر سے گھر واپس جا رہے تھے۔ مزدور کام سے گھر واپس جا رہے تھے اور ٹریکٹر پرسفر کر رہے تھے۔ ٹریکٹر میں تقریباً 12 مزدور سوار بتائے  جارہے تھے ۔ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع  کے مطابق جونپور میں 12 مزدور چھت ڈھالنےکا کام ختم کر کے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ سب ٹریکٹر پر سوار تھے۔ روڈ ویز کی بس نے مزدوروں سے لدے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی۔ تصادم سے زور دار آواز آئی جس سے آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ سب نے زخمیوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کی اطلاع مزدوروں کے اہل خانہ کو دی گئی۔ مرنے والوں میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔ رات گئے حادثے کی خبر کے بعد پورے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔

حادثہ اتوار کی رات تقریباً 11:15 بجے سکرارا تھانہ علاقہ کے سمادھا گنج میں پیش آیا۔ حادثے میں بس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹریکٹر ٹرالی پر مکسنگ مشین بھی لدی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پریاگ راج سے گورکھپور جا رہی سول لائنز ڈپو کی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر پیچھے سے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ ٹریکٹر کے پرخچے اڑ گئے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق اس حادثے میں بس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ کل چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں کل سات افراد سوار تھے۔ حادثے کے شکار ٹریکٹر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو ہموار کیا گیا۔ علیشاہ پور کے رہنے والے نیرج سروج (28)، راجیش سروج (45)، سنگرام سروج (25)، چائی مشہر (20)، ویرپال پور کے رہنے والے اتل سروج (30)، بٹواوار کے رہنے والے گووندا بند (30) کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read