Bharat Express

Aam Aadmi Party

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یکم جون کو انڈیا الائنس کی دہلی میں اہم میٹنگ ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈرالیکشن کے نتائج سے متعلق جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپسی اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش پر زور دیں گے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں وہ کہتے تھے کہ میں پردھان سیوک ہوں۔ 2019 میں اس نے کہا کہ میں چوکیدار ہوں اور آج کہہ ر ہے ہیں کہ میں بھگوان کا اوتار ہوں۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ رواں برس کے لوک سبھا انتخاب کا نتیجہ اس بات کا غماز ہوگا کیا واقعی بی جے پی عوام کے درمیان مقبول ہے ؟

دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میں وزیراعلیٰ سے ملنے گئی تھی اور میرے ساتھ مارپیٹ کی گئی، اس وقت اروند کیجریوال گھر میں موجود تھے۔

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے بدسلوکی اورمارپیٹ کے معاملے میں مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کو جواب دینا ہوگا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ ملزم ذہنی طور پر ٹھیک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ کیجریوال کا حامی تھا اور کئی ریلیوں میں بھی شریک ہوا تھا۔ لیکن اسے کسی چیز سے تکلیف ہوئی۔

دہلی ہائی کورٹ نے منیش سسودیا کو ضمانت دینے سے انکارکردیا۔ حالانکہ سسودیا کو ٹرائل کورٹ سے طے شرائط کے مطابق، مستقل وقفے پراہلیہ سے ملنے کی اجازت ہوگی۔ 

ای ڈی کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں میں ایم ایل اے درگیش پاٹھک کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے اس غیر ملکی فنڈ کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ویبھو کے وکیل نے کہا کہ انہیں ویبھو کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ سواتی مالیوال پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

اروند کیجریوال نے کہا، 'آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ لوگ  کس طرح عام آدمی پارٹی کے پیچھے پڑے ہیں۔ وہ ہمارے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔