Bharat Express

Swati Maliwal Assault Case: ’سواتی مالیوال کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں ہوئی بدسلوکی، کیجریوال خاموش کیوں؟‘ اسمرتی ایرانی نے لگایا سنگین الزام

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے بدسلوکی اورمارپیٹ کے معاملے میں مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کو جواب دینا ہوگا۔

اسمرتی ایرانی سمیت مودی حکومت کے 15 وزراء کو ملی شکست، جانئے کیا رہی وجہ

Swati Maliwal Assault Case: عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے بدسلوکی اورمارپیٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی حملہ آورہے۔ اس درمیان مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے جمعرات (23 مئی، 2024) کو کہا کہ وہ معاملے پرخاموشی کیوں اختیارکئے ہوئے ہیں۔

بی جے پی کی لیڈراسمرتی ایرانی نے پارٹی کی طرف سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، ”سواتی مالیوال کی پٹائی کے دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پران کےعلاوہ فیملی اوراسٹاف کا کون سا رکن موجود تھا اس کی جانکاری توصرف سواتی مالیوال اوراروندکیجریوال ہی دے سکتے ہیں۔”