Bharat Express

Swati Maliwal Assault Case

تیس ہزاری کورٹ میں آج عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے مارپیٹ معاملے میں ویبھو کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے اسے خارج کردیا۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کوان کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں مار پیٹ ہوئی۔ انہوں نے مارپیٹ کا الزام ویبھوکمارپرلگایا ہے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق ہم نے اہل خانہ اور وکیل کو وبھو کمار سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ وبھو کمار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حراست یا پولیس حراست دونوں ہی ملزم کی آزادی کو متاثر کرتے ہیں۔

سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔

دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میں وزیراعلیٰ سے ملنے گئی تھی اور میرے ساتھ مارپیٹ کی گئی، اس وقت اروند کیجریوال گھر میں موجود تھے۔

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے بدسلوکی اورمارپیٹ کے معاملے میں مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کو جواب دینا ہوگا۔

سی ایم کیجریوال کے والدین کی جانب سے دہلی پولیس کو پوچھ گچھ کے لیے 23 مئی یعنی آج کا وقت دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کی ٹیم صبح 11.30 بجے پوچھ گچھ کے لیے اروند کیجریوال کے گھر پہنچنے والی ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس سواتی مالیوال کیس میں مزید کارروائی کرنے جا رہی ہے۔

دہلی پولیس نے ویبھو کمار کو 19 مئی کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ 13 مئی کو سواتی مالی وال پر حملے کے بعد 6 دن کے اندر مختلف ریاستوں میں ویبھو کمار کے مقام کا پتہ چلا۔

کیس کی سماعت کے دوران ویبھو کے وکیل نے کہا کہ انہیں ویبھو کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ سواتی مالیوال پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

عام آدمی پارٹی کی طرف سے  اس معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے۔ تب سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اور اس کی وجہ سے بی جے پی نے ایک سازش رچی ہے۔