Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: بھارت ایکسپریس کے چیئر مین اوپیندر رائے نے حق رائےدہی کا کیا استعمال

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ رواں برس کے لوک سبھا انتخاب کا نتیجہ اس بات کا غماز ہوگا کیا واقعی بی جے پی عوام کے درمیان مقبول ہے ؟

بھارت ایکسپریس کے چیئر مین اوپیندر رائے نے حق رائے کا کیا استعمال

ملک کے متعدد ریاستوں میں لوک سبھا انتخاب کے چھٹے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندررائے نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ حق رائے دہی کے استعمال کے بعد انہوں نے کہا کہ  میں نے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر جمہوریت کے اس جشن میں شریک ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا نظریہ ہوتا ہے،اگر دہلی میں برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی کی بات کی جائے تو انہوں نے شعبہ تعلیم میں گرانقدر حدمات انجام دیئے ہیں،لیکن اگر بی جے پی کی بات کی جائے تو بی جے پی نے انفراسٹکچرکے شعبہ میں اچھا کام کیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے اوپیندررائے نے مزید کہا کہ  کہا کہ رواں برس کے لوک سبھا انتخاب کا نتیجہ اس بات کا غماز ہوگا کیا واقعی بی جے پی عوام کے درمیان مقبول ہے ؟ اور دہلی کا رزلٹ اس بات کی گواہی دے گا کہ کیجریوال کے فلاح و بہبود سے دہلی کے عوام کتنے خوش اور مطمئن ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو راشن دے رہی ہے،جس سے لوگوں میں جہاں ایک طرف اطمیان کا احساس ہے تو وہیں دوسری جانب یہ چیزیں انہیں محنت طلبی سے لاپرواہ بھی کرتی نظر آرہی ہے ۔

بھارت ایکسپریس کے چیئر مین اوپیندررائے نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا دھیان رکھتے ہیں، بچوں کے امتحان سے متعلق امو پر گفت و شنید کرتے ہیں،جس کا فائدہ بی جے پی کو ضرور ہوگا، انہوں نے مزید کہا  کہ بی جے پی اس لوک سبھا انتخاب میں پراعتماد ہو کر ایک چہرہ پرمقابلہ کر رہی ہے ،یہ بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ووٹر کی حیثیت سے میرے لئے ملک کی سلامتی او اس کا وقارسب سے بالا تر ہے، ملک سے بڑا کچھ نہیں ہے۔،

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندررائے نے مزید کہا کہ جہاں تک وزیر اعظم نریندر مودی کا تعلق ہے تو مودی 2014 میں مقبول تھے ،2019 میں بھی مقبوں رہے، اور بی جے پی اسی سے پُر اعتماد ہوکر یہ مقابلہ کر رہی ہے ،یہ بہت بڑی بات ہے۔ رام مندر کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ رام مندر عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑی چیز ہے ،اور اس کا فائدہ بی جے پی ضرورملے گا، بی جے پی کے سیٹوں کے تعلق سے بھارت ایکسپریس کے چیئر مین نے کہا کہ بی جے پی 300 سیٹیں جیت سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read