Bharat Express

2024 Lok Sabha Polls

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اگلے ہفتے کسی بھی دن لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کئی ریاستوں کے دورے پر ہے۔ کمیشن تمام ریاستوں میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بائیو میں اچانک تبدیلی شروع کردی۔میں بھی چوکیدار کے طرز پر اب مودی کا پریوار کمپین شروع ہوچکا ہے اور  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے لے کر جے پی نڈا،نتن گڈکری  سمیت دیگر سینئر لیڈران نے بھی  اپنے ایکس اکاونٹ کے بایو میں نام کے بعد ''مودی کا پریوار'' لکھ لیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے معاملے پرایک بار پھر  وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا  ہے۔آج انہوں نے پی ایم مودی کے ارادوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی کا روزگار فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لکھا کہ میں نے کئی اہم  عہدوں پر کام کیاہے۔ اب میں اپنی جڑوں میں لوٹنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ پچاس سال پہلے جب میں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی خواہش کے ساتھ کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا تو انسانیت کی خدمت میرا نصب العین تھا۔

پون سنگھ نے پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنائے جانے کے بعد اپنی ہی پارٹی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی لسٹ میں آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا ،جہاں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا کے ساتھ مقابلہ متوقع تھا لیکن اس سے پہلے ہی پون سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

فہرست سامنے آنے کے بعد جن اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کینسل ہوئے ہیں ان کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں چار ایسے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے بیانات اور سرگرمیوں نے انہیں نہ صرف تنازعات میں الجھایا بلکہ بی جے پی کی بدنامی بھی کی۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں پرگیہ ٹھاکر، پرویش صاحب سنگھ ورما، رمیش بدھوری اور جینت سنہا شامل ہیں۔

راہل گاندھی نے گوالیار میں مزید کہا کہ ٹرین کے اے سی کوچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلباء اور ملازم بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کو تیار کرنے کے معاملے میں بھی عام کوچز کے مقابلے 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ 'کمزور' سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان فرحان کے مطابق جس طرح پانڈووں نے مہابھارت کی جنگ میں صرف پانچ گاؤں مانگے تھے، اسی طرح اویسی یوپی میں اسی میں سے صرف پانچ سیٹیں چاہتے ہیں۔ اگر اکھلیش یادو اس سے اتفاق کرتے ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ انہیں سبق سکھانے کے لیے اسد الدین اویسی حیدرآباد کے ساتھ یوپی کی ایک سیٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔